"ویکیپیڈیا:دیوان عام (متفرقات)/وثق 3" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 209:
 
* انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ہم تو تصور ہی کر سکتے ہیں کہ جن والد گرامی کی تعلیم و تربیت سے فہد بھائی جیسی شخصیت پروان چڑھی ہو ان کے اس دنیائے فانی سے خالقِ حقیقی کی جانب کوچ کرجانے پر ان کے فرزندِ محترم و اہل خانہ کے کرب و الم کا کیا عالم ہوگا ، اس دکھ اور صدمے کی شدت ہمارے تصور اور اندازوں سے یقیناً کہیں زیادہ ہوگی۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ تمام اہل خانہ کو صبر و ہمت عطا فرمائے اور انہیں مرحوم والد صاحب کی روح کو سکون بخشنے والے افعال ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ فہد بھائی کے پاس اپنے والد مرحوم سے حاصل کیا ہوا بہت کچھ ہے اور اس کی ایک جھلک ہم لوگ اس ویکیپیڈیا پر دیکھتے رہے ہیں، سب کچھ چھوڑ کر اس دنیا سے ایک روز سب ہی کو جانا ہے لیکن جانے والے کی ہدایات ، نصیحتیں اور تعلیم و تربیت جو وہ اپنے پیچھے آنے والوں کو دے جاتا ہے وہ اسے اس دنیا سے جانے کے بعد ایک نئی زندگی عطا کر دیتی ہیں اور ہمیں فہد بھائی پر کامل یقین ہے کہ وہ اپنے والد مرحوم کی راہنمائی کو ہمیشہ زندہ و جاوید رکھیں گے۔ --[[صارف:سمرقندی|سمرقندی]] 14:52, 16 ستمبر 2010 (UTC)
 
* انا للہ و انا الیہ راجعون۔ فہد صاحب، اس مشکل مرحلہ پر ہم آپ کے غم میں شریک ہیں۔ اللہ کے کرم سے دعا ہے کہ مرحوم کو اپنی بخشش سے نوازے اور ہم سب کو صحیح راہ پر چلنے کی توفیق دے۔ --[[صارف:Urdutext|Urdutext]] 22:25, 16 ستمبر 2010 (UTC)