"ویکیپیڈیا:ویکیپیڈیا کیا نہیں ہے" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
۔
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
ویکیپیڈیا ایک [[روئے خط]] [[دائرۃ المعارف]] ہے اور دنیا بھر سے روئے خط یا [[جالبین]] پر موجود صارفین ، باہمی بھائی چارے کی فضاء پیدا کرتے ہوئے ، اس میں دلچسپی لے کر اسے ایک اعلٰی [[کیفیت]] (high-[[quality]]) کا حامل اور ہر ایک کے لیے آزاد دائرۃ المعارف بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایسی صورت میں چند اھم نکات ایسے ہیں جو اس ویکیپیڈیا کے آزاد ہونے کے مفہوم کی توضیح کرتے ہیں اور یہ بتاتے ہیں کہ [[منصوبہ:ویکیپیڈیا ایک دائرۃ المعارف ہے|یہ ویکیپیڈیا کیا ہے اور کیا نہیں ہے]]۔
==انداز و شکلبندی==
ویکیپیڈیا اپنے انداز و [[شکلبندی]] میں دیگر [[کاغذ|کاغذی]] (بہ شکل کتب) یا [[روئے خط]] دائرات المعارف سے مختلف ہے اور اس میں موجود مقالات کسی بھی سطح پر مجازی طور پر لامحدود ہوتے ہیں یعنی ان کے انداز و بیان میں سطح تعلیم ، موضوعات کی گہرائی کی نوعیت اور ان کی زبان و اصطلاحات کسی مخصوص سطح تک محدود نہیں ہیں۔
===ویکیپیڈیا کاغذی دائرۃ المعارف نہیں ہے===
ویکیپیڈیا کسی بھی کتابی یا کاغذی شکل کے دائرۃ المعارف سے مختلف اور [[رقمی]] [[شکلبندی]] کا دائرۃ المعارف ہے اور اس میں احاطہ کیے جانے والے موضوعات اور ان موضوعات کی طوالت کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔