"ویکیپیڈیا:ویکیپیڈیا کیا نہیں ہے" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 9:
ویکیپیڈیا کوئی [[لغت]] نہیں ہے اور نا ہی یہ کوئی راہنمائی یا طریقۂ کار بتانے والی کتاب ہے۔ ویکیپیڈیا کے مضامین نہیں ہیں :
# تعریفیں۔ ویکیپیڈیا کے مقالات گو کہ ہمیشہ عنوان کی ایک عمدہ توضیح اپنے ابتدائیے میں بیان کرتے ہیں لیکن اس کا انداز اس متعلقہ عنوان کے اجمالی جائزے کا ہوتا ہے جو کہ اس کا ایک تعارف بیان کرے نا کہ کسی لغت کی مانند اس عنوان کی تعریف بیان کی جائے۔
# لغاتی اندارجات۔ کسی بھی موضوع پر ویکیپیڈیا کے مقالات اس کے بارے میں ایک اچھا تعارف کروانے کے باوجود ایک لغت کی طرح اس کے متعدد استعمالات اور تعریفوں کے لیے مخصوص نہیں ہیں، ہاں بعض اوقات ایسا ہو سکتا ہے کہ کسی مشکل کایا کم مستعمل اردو اصطلاح کے بارے میں اجنبیت دور کرنے اور قاری کی سہولت کی خاطر اس پس منظر ، مآخذ اور وجۂ تسمیہ درج کر دی جاتی ہو۔