"قرون وسطی کی اسلامی دنیا میں سائنس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
م ←‏top: درستی
سطر 1:
'''قرون وسطی کی اسلامی دنیا میں سائنس''' کو نہ صرف ترقی دی گئی بلکہ عملی طور پر اسے استعمال میں لایا گیا۔ قرون وسطی کے [[اسلامی عہد زریں]] میں [[قرطبہ]] کی [[خلافت امویہ]]، [[اشبیلیہ]] کی [[عبادی سلطنت]]، [[دولت سامانیہ]]، [[زیاریانی خاندان]]، فارس کی [[آل بویہ]]، [[ما وراء النہر]] کا [[تیموری خاندان]]، [[خلافت عباسیہ]] اور 800 صدی عیسوی سے 1429 صدی عیسوی کا دور شامل ہے۔ اسلامی سائنسی کار ہائے نمایاں [[فلکیات]]، [[ریاضی]]، [[علم طب]] اور سائنس کے دوسرے شعبہ جات جن میں [[کیمیا]]، [[الکیمیا]]، [[حیاتیات]]، [[نقشہ نگاری]]، [[طب العین]]، [[علم الادویہ]]، [[طبیعیات]] اور [[حیوانیات]] کا وسیع پیمانے پر احاطہ کیے ہوئے ہے۔ قرون وسطی کی اسلامی دنیا میں سائنس کا عملی طور پر استعمال کسی نہ کسی مقصد کے لیے ہوتا تھا جیسے [[فلکیات]] کا مقصد [[قبلہ]] کی سمت معلوم کرنا اور علم [[نباتیات]] کا مقصد [[زراعت]] تھا۔ علم نباتات پر [[ابن بصال]] اور [[ابن العوام]] نے کام کیا اور [[جغرافیہ]] [[ابو زید بلخی]] کو درست نقشے بنانے میں معاون ثابت ہوا۔ اسلامی ریاضی دان جیسے [[الخوارزمی]]، [[ابن سینا]] اور [[غیاث الدین مسعود جمشید کاشانی]] نے [[الجبرا]]، [[ہندسہ ]] اور [[تکونیات]] کے بہت سے طریقے ایجاد کیے۔ اسلامی اطباء نے اپنی کتابوں میں مختلف بیماریوں جیسے [[چیچک]] اور [[خسرہ]] کے علاج کے طریقے بتائے اور روایتی یونانی طبعی نظریات کو رد کیا۔ [[البیرونی]] اور ابن سینا اور دوسرے مسلم اطباء نے اپنی کتابوں میں جڑی بوٹیوں اور [[کیمیائی مرکبات]] سے بنی بہت سی ادوایات کو بیان کیا۔ اسلامی طبیعیات دانوں نے [[بصریات]]، [[میکانیات]] اور [[فلکیات]] کا مطالعہ کیا اور [[ارسطو]] کے حرکت کے نقطہ نظر پر تنقید کی۔ مورخوں نے تاریخ قرون وسطی کی اسلامی سائنس کو بہت اہمیت دی۔