"کرشن" کے نسخوں کے درمیان فرق

2,452 بائٹ کا اضافہ ،  3 سال پہلے
کوئی ترمیمی خلاصہ نہیں
}}
[[ہندومت]] میں '''کرشن''' [[وشنو]] کے آٹھویں [[اوتار]] گزرے ہیں۔ [[سنسکرت]] میں کرشن کے لفظی معانی سیاہ کے ہیں۔ گووند، گوپال، کرشن کنہیا، ہری اور جگن ناتھ ان کے مختلف القاب اور صفاتی نام ہیں۔ کرشن کو بھگتی کا معلم اعظم گردانا جاتا ہے۔ [[بھگوت گیتا]] کرشن کی تعلیمات کا خلاصہ ہے۔
 
 
 
وشنو اپنے آٹھویں اوتار، کرشن اوتار میں ہندوؤں کے آئیڈیل نیم دیوتا کی حالت کو پہنچا۔ متھرا کے ظالم بادشاہ کالنگر (کنس) کو نجومی بتاتے ہیں کہ اس کی بہن [[دیوکی]] کا آٹھواں بیٹا اسے تخت و تاج سے محروم کر دے گا۔ چنانچہ وہ اپنی بہن کے تمام بچوں کو مار ڈالنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ تاہم اس کا آٹھواں بچہ کرشن (وشنو کا اوتار جو پیدا ہونے کے فوراً بعد بولنے لگا) اپنی ماں کو دلاسا دیتا اور اپنے باپ واسو دیو کو ہدایت کرتا ہے کہ وہ اسے کیسے بچائے۔ واسو دیو اپنے نومولود بیٹے کو ناگ بادشاہ کی مدد سے دریا کے کنارے لے جاتا اور [[گوکل]] میں اسے ایک لڑکی کے ساتھ تبدیل کر لیتا ہے جو گڈریے نندا کے گھر کچھ ہی دیر پہلے پیدا ہوئی تھی۔ کالنگر لڑکی فوراً لڑکی کو قبضے میں لے لیتا ہے لیکن وہ فضا میں بلند ہو جاتی اور غضب ناک بادشاہ کو بتاتی ہے کہ کرشن بچا لیا گیا ہے۔ اس کے بعد وہ بجلی کی شکل میں غائب ہو جاتی ہے۔ اب کنس (کالنگر) اپنی سلطنت کے تمام بچوں کو مار ڈالنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ مگر کرشن پھر بچ نکلتا ہے۔ ایک راکھشس عورت کو بھیجا جاتا ہے کہ وہ کرشن کو اپنا زہریلا دودھ پلائے، لیکن کرشن اس کے پستان پر کاٹ کر اسے مار ڈالتا ہے، جبکہ اس کا سوتیلا باپ اسے کسی دور دراز علاقے میں بھیج دینے کا فیصلہ کرتا ہے۔ کرشن مختلف قسم کے راکھشسوں کو ہلاک کرتا ہے۔ جوان ہونے پر وہ گوکل کی عورتوں کا پسندیدہ بن گیا۔ عورتیں اس کی بانسری کی دھن سن کر مست ہو جاتیں۔ وہ ایک دیہاتی لڑکی [[رادھا]] کا عاشق بن گیا۔ کرشن نے گوالنوں کو طوفان اور آگ سے بچایا اور آخر کار کنس کے خلاف چڑھائی کی، اسے قتل کیا اور تخت و تاج سنبھال لیا۔
 
== پیدائش ==