"یونس ایمرے" کے نسخوں کے درمیان فرق

ترکی شاعر
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«thumb|ترکی صوفی شاعر، یونس ایمرے '''یونس ایمرے''' (1238ء - 1320ء) ایک ترکی...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 09:26، 4 اپریل 2018ء

یونس ایمرے (1238ء - 1320ء) ایک ترکی شاعر اور صوفی شخصیت تھے جنھوں نے اناطولیہ کے ادب و ثقافت پر گہرے اثرات مرتب کیے۔ انھوں نے قدیم اناطولوی ترکی زبان میں تحاریر لکھیں جو جدید ترکی زبان کی ابتدائی شکل تھی۔ یونس ایمرے کی 750 ویں سالگرہ کے موقع پر، یونیسکو نے ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے 1991ء کو ’یونس ایمرے کے عالمی سال‘ کے طور پر منایا۔

فائل:Yunus emre.jpg
ترکی صوفی شاعر، یونس ایمرے

حالاتِ زندگی

ترکی ادب پر یونس ایمرے کے اثرات ان کے زمانے سے لے کر دورِ حاضر تک دیکھے جاسکتے ہیں۔ احمد یسوی اور سلطان ولد کے بعد یونس ایمرے پہلے شاعر تھے جنھوں نے فارسی یا عربی میں شاعری کرنے کی بجائے اپنے زمانے اور خطے میں بولی جانے والی ترکی زبان میں شاعری کی۔ ان کا طرزِ تحریر وسطی اور مغربی اناطولیہ کے معروف اور ہم عصر اندازِ بیان کے بے حد قریب تھا۔ ان کے کلام کی زبان وہی ہے جو اس خطے کے بڑی تعداد میں نامعلوم علاقائی شاعروں، علاقائی گیتوں، علاقائی قصے کہانیوں، اور پہیلیوں کی زبان ہے۔