"خلد آباد" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+صفائی (9.7)
م ←‏top: درستی
سطر 1:
[[تصویر: Aurangzebs tomb.jpg|تصغیر|مقبرہ اورنگزیب کی ایک قدیم تصویر، بمطابق سن 1890ء]]
 
'''خلد آباد''' ([[مراٹھی زبان|مراٹھی]]: खुलताबाद) [[بھارت]] کی ریاست [[مہاراشٹر]] کے [[ضلع اورنگ آباد]] کا ایک شہر ہے۔ اس علاقے کو صوفیا کی سرزمین کہا جاتا ہے کیونکہ 14 ویں صدی کے بیشتر صوفیا نے یہیں قیام کیا تھا۔ آج بھی [[زر زری زر بخش]]، [[شیخ برہان الدین غریب چشتی]] اور [[شیخ زین الدین شیرازی]] کی درگاہیں مرجع خلائق ہیں اور ان کے علاوہ [[سلطنت مغلیہ]] کے عظیم فرمانروا [[محی الدین محمد اورنگزیب]] اور ان کے بھروسا مند جرنیل اور بعد ازاں [[ریاست حیدرآباد]] کے بانی [[میر قمر الدین صدیقی]] کی قبریں بھی یہیں واقع ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہاں 1500 صوفی بزرگوں کی قبریں ہیں۔
 
[[2001ء]] کی مردم شماری کے مطابق تقریباً 13 ہزار کی آبادی کا حامل خلد آباد سطح سمندر سے 857 میٹر (2812 فٹ) کی بلندی پر واقع ہے۔
 
اس شہر کی تاریخی اہمیت بلاشبہ اورنگزیب عالمگیر کے مقبرے کی وجہ سے ہے۔ گو کہ دیگر مغل بادشاہوں کے مقبروں کو دیکھتے ہوئے اسے "مقبرہ" کہنا بے جا ہوگا کیونکہ یہ درگاہ ب رہان الدین غریب چشتی کے ایک حصے میں واقع محض ایک قبر ہے۔ اورنگزیب کی اپنی خواہش کے مطابق اس کی قبر کو بالکل سادہ رکھا گیا اور اس کے تمام اخراجات بھی اورنگزیب نے ٹوپیاں بننے اور قرآن مجید لکھنے سے حاصل ہونے والی اپنی ذاتی آمدنی سے ادا کیے تھے۔ [[1760ء]] میں قبر کے گرد چار دیواری اور چھت ڈالی گئی جبکہ داخلی دروازہ بھی لگایا گیا۔ [[1911ء]] میں [[وائسرے ہند]] [[جارج کرزن|لارڈ کرزن]] نے اورنگزیب کے مقبرے کا دورہ کیا اور اس کی سادگی دیکھ کر بہت حیران ہوا اور انہی کے حکم پر [[نظام حیدر آباد]] نے مزار کے تین اطراف [[سنگ مرمر]] کا احاطہ بنوایا جبکہ چوتھی سمت درگاہ ب رہان الدین کی دیوار سے منسلک رہی۔
 
پہلو میں اورنگزیب کے دوسرے بیٹے [[اعظم شاہ]] اور ان کی اہلیہ کی قبریں بھی ہیں۔
سطر 12:
{{مغل بادشاہوں کے مقبرے}}
}}
 
[[زمرہ:بھارت میں صوفی مزارات]]
[[زمرہ:زیارات]]