"استوائی متناسق نظام" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 14:10، 16 اپریل 2018ء

استوائی متناسق نظام(انگریزی:Equatorial Coordinate System) ایک سماوی متناسق نظام ہے جو کہ کرہ سماوی میں اجرام سماوی کا محل وقوع متعین کرتا ہے. یہ متناسق نظام، کروی متناسق نظام اور کارتیسی متناسق نظام دونوں میں نافظ ہو سکتا ہے، کیونکہ دونوں نظامات کا مبدا زمین کا مرکز ہے. اس متناسق نظام کی بنیادی مستوی خط استوا سماوی ہے جوکہ زمین کے خط استوا کا کرہ سماوی پر عکس ہے. زمین کے مرکز کے مبدا ہونے کا مطلب یہ ہے کہ متناسقات، زمین مرکزی ہیں.بنیادی مستوی، خط استوا سماوی کا مطلب یہ ہے کہ یہ متناسق نظام زمین کے خط استوا اور قطبین کی سیدھ میں ہے. لیکن یہ زمین کی اپنے محور کے گرد گردش کے ساتھ گردش نہیں کرتا بلکہ پس منظر کے ستاروں ساتھ مستقل رہتا ہے . دوسرے الفاظ میں استوائی متناسق نظام میں خط استوائی سماوی، زمین کے خط استوا کی سیدھ میں ہے اور زمین کے قطبین، قطبین سماوی کی سیدھ میں ہیں.