"کرشن موہن بنرجی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«'''کرشن موہن بنرجی''' (24 مئی 1813ء — 11 مئی 1885ء) انیسویں صدی کے ہندوستانی مفکر تھے ج...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
 
اضافہ
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 1:
'''کرشن موہن بنرجی''' (24 مئی 1813ء — 11 مئی 1885ء) انیسویں صدی کے ہندوستانی مفکر تھے جنہوں نے مسیحی افکار و خیالات کی تحریک کے جواب میں [[ہندو فلسفہ]]، مذہب اور اخلاقیات پر تفکیر نو کی کوشش کی۔ کرشن موہن نے [[مسیحیت]] اختیار کی اور بنگال کرسچن اسوسی ایشن کے پہلے صدر بنے، اس اسوسی ایشن کا انتظام اور مالی تعاون ہندوستانیوں کے ہاتھوں انجام پاتے تھے۔ کرشن موہن [[ہنری لوئی ویوین ڈیروزیو]] کے [[ینگ بنگال]] گروپ کے معروف رکن، ماہر تعلیم و لسانیات اور مسیحی مبلغ تھے۔
 
== ابتدائی زندگی ==
جبون کرشن بنرجی اور سریموتی دیوی کے یہاں 24 مئی 1813ء کو شیام پور، کلکتہ میں واقع اپنے نانا اور [[جوراسانکو]] کے سانتی رام سنگھ کے درباری پنڈت رام جے ودیا بھوشن کے گھر کرشن موہن پیدا ہوئے۔
 
سنہ 1819ء میں کرشن موہن [[ہیئر اسکول|اسکول سوسائٹی انسٹی ٹیوشن]] (جس کا نام بعد میں [[ہیئر اسکول]] کر دیا گیا) میں داخل ہوئے جسے کولوٹولا میں [[ڈیوڈ ہیئر]] نے قائم کیا تھا۔ ہیئر کرشن موہن کی صلاحیتوں سے متاثر ہو کر 1822ء میں انہیں اپنے ساتھ پٹل دنگا کے اسکول لے گیا۔ بعد ازاں انہوں نے اعلی تعلیم کے لیے [[پریزیڈنسی کالج، کلکتہ|ہندو کالج]] کا رخ کیا جہاں انہیں وظیفہ بھی ملا کرتا تھا۔
 
کالج کی تعلیم کے دوران میں وہ [[اسکاٹ لینڈ]] کے مسیحی مبلغ [[الیگزین‍ڈر ڈف (مسیحی مبلغ)|الیگزین‍ڈر ڈف]] کے محاضرات میں شریک ہوتے۔ الیگزین‍ڈر 1830ء میں ہندوستان پہنچا تھا۔
سنہ 1828ء میں ان کے والد وفات پاگئے۔