"رامانج" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
←‏ابتدائی زندگی: اضافہ مواد
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 21:
رامانج جنوبی ہندوستان کی ریاست تمل ناڈو تِروپتی کے مراعات یافتہ [[براہمن]] خاندان میں پیدا ہوا۔ اس کے والد بزرگوار کا نام اسوری کیشب سومیاجی اور والدہ کانٹی ماٹی تھا۔ اُس کی زندگی کے بارے میں معلومات کا واحد مآخذ افسانوی سوانحات ہیں جن میں تخیل نے تاریخی تفصیلات کو چھپا رکھا ہے۔ روایت کے مطابق رامانج نے چھوٹی عمر میں ہی دینیاتی معاملات میں دلچسپی رکھا شروع کر دی تھی اور اسے پڑھنے کے لیے [[کانچی]] بھیجا گیا۔ وہاں اس کا استاد یادو پرکاش شنکر آچاریہ کے توحیدی (ادویت) کا پیروکار تھا۔ رامانج کی مذہبی فطرت اِس مسلک کے ساتھ میل نہیں کھاتی تھی جس میں شخصی خدا کے لیے کوئی جگہ نہ تھی اور اسی اختلاف کی بنا پر وہ سری نگم کے جمنا منی کا چیلا ہو گیا۔ اس کی وفات کے بعد اس جانشین مقرر ہوا۔ کئی سال قیام کر کے اپنے نظریات اور فلسفہ پر کتب تصنیف کیں۔
 
اس کے بعد اس نے اپنے نظریات کی تبلیغ کے لیے ملک میں دورے کیے، علمائے ہنود سے بخشیں کیں اور ان کو ہم خیال بنایا۔ سری نگم کا بادشاہ اس کی جان کا دشمن بن گیا۔ رامانج نے جان بچا کر کرناٹک کے بادشاہ کی پناہ لی۔ یہاں کا بادشاہ [[جین مت|جین]] تھا۔ رامانج نے کوشش سے اسے [[ویشنو مت]] کا پیرو بنا لیا۔ بادشاہ نے جادب کے مقام پر ایک مندر تعمیر کیا، جس میں رامانج بارہ برس مقیم رہا،رہا اور اپنے نظریات کی اشاعت کرتا رہا۔
 
== نظریات ==