"ہیری پوٹر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
م خودکار: خودکار درستی املا ← سرگزشت
سطر 24:
|website={{URL|https://www.pottermore.com}}
}}
'''ہیری پوٹر''' برطانوی مصنفہ [[جے کے رولنگ]] کے سات تصوراتی ناولوں کا سلسلہ ہے۔ یہ کتابیں نو عمر [[جادوگر]] '''ہیری پوٹر''' اور اس کے مدرسے کے ساتھیوں [[روز ویزلے]] اور [[ھرمایونی گرینجر]]، کے واقعات کی سرگذشتسرگزشت ہے۔ مرکزی کہانی شیطانی جادوگر [[لارڈ وولڈمورٹ]] کے خلاف ہیری کی جدوجہد ہے، جس نے [[جادو]] کی دنیا کو فتح کرنے اور غیر جادوئی افراد کو اپنا مطیع بنانے کے لیے ہیری کے والدین کو قتل کر دیا تھا۔ ان کتب کی دینا بھر میں شہرت کے بعد ان سے ماخوذ مختلف فلمیں، وڈیو گیمز اور دیگر مواد بھی منظر عام پر آیا، جو ہیری پوٹر کے شائقین میں بے حد مقبول ہوا۔
 
[[1997ء]] میں پہلا ناول "[[ہیری پوٹر اور فلسفی کا پتھر]]" کے نام سے جاری ہوا، جسے بعد ازاں [[ریاستہائے متحدہ امریکا|امریکہ]] میں "[[ہیری پوٹر اور جادوگر کا پتھر]]" کا نام دیا گیا اور ابتدا ہی سے اس سلسلے کو بھرپور مقبولیت ملی۔<ref>[http://news.bbc.co.uk/2/hi/entertainment/2996578.stm Potter's place in the literary canon] [[برطانوی نشریاتی ادارہ]]</ref> جون 2008ء تک ان کی 400 ملین سے زائد نقول فروخت ہو چکی ہیں اور 67 زبانوں میں ترجمے ہو چکے ہیں۔<ref>[http://news.bbc.co.uk/1/hi/entertainment/7649962.stm رولنگ ہر سیکنڈ میں 5 پاؤنڈ کما رہی ہیں] [[برطانوی نشریاتی ادارہ]] 3 اکتوبر 2008ء</ref> اس سلسلے کی آخری چار کتابوں نے تاریخ میں سب سے زیادہ تیزی سے فروخت ہونے والی کتب کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔