"گرش چندر سین" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«'''گرش چندر سین''' (1835ء – 15 اگست 1910ء) بنگال کے ایک مذہبی محقق، مترجم اور برہم...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
 
اضافہ
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 1:
'''گرش چندر سین''' (1835ء – 15 اگست 1910ء) [[بنگال]] کے ایک مذہبی محقق، مترجم اور [[برہمو سماج]] کے مبلغ تھے۔ انہوں نے سنہ 1886ء میں [[قرآن]] کا [[بنگالی زبان]] میں ترجمہ کیا، یہ بنگالی زبان میں قرآن کا پہلا ترجمہ تھا۔
 
== ابتدائی زندگی ==
گرش چندر سین کی پیدائش [[بنگلادیش]] کے [[ضلع ناراین گنج]] میں واقع پنچودنا گاؤں میں ہوئی۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ڈھاکہ کے [[پوگوز اسکول]] میں حاصل کی۔ گرش چندر نے صحافتی اور ادبی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے قبل کچھ عرصے [[میمین سنگھ ضلع اسکول]] میں بھی پڑھا۔ ابتدائی عمر ہی میں انہوں نے [[فارسی زبان|فارسی]] اور [[سنسکرت]] زبانیں سیکھ لی تھیں اور [[میمین سنگھ]] میں ڈپٹی مجسٹریٹ کے یہاں کاپی رائٹر کی ملازمت کرتے رہے۔ [[بیجوئے کرشن گوسوامی]] اور [[کیشب چندر سین]] کی توجہات اور ترغیبات سے وہ [[برہمو سماج]] سے متاثر ہوئے اور سنہ 1871ء میں انہوں نے برہمو سماج میں شمولیت اختیار کر لی۔ بعد ازاں اس کی تبلیغ کے لیے گرش چندر نے [[ہندوستان]] اور [[برما]] کا سفر کیا۔
 
سنہ 1869ء میں کیشب چندر سین نے اپنے مبلغین میں سے چار افراد کو منتخب کیا اور ان چاروں کو دنیا کے چار قدیم مذاہب کے محقق کا درجہ دیا۔ گرش چندر [[اسلام]] کے مطالعے کے لیے منتخب کیے گئے تھے۔
 
گرش چندر تمام مذاہب کی بنیادوں کے اتحاد کے قائل تھے۔ منتخب ہونے کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو اسلام کے مطالعے میں مصروف کر لیا۔ سنہ 1876ء میں [[عربی زبان]] سیکھنے اور اسلامی ادب اور اسلامی متون کی تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے وہ [[لکھنؤ]] گئے۔ پانچ برس (1881-86) کے طویل مطالعے کے بعد انہوں نے قرآن کا بنگالی زبان میں پہلا ترجمہ پیش کیا۔