"بھکر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
معمولی ترمیم
سطر 25:
ضلع بھکر پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک ضلع ہے۔ ضلع بھکر پنجاب او رخیبر پختونخوا کے سنگم پر واقع ہے۔ اس کا مرکزی شہر بھکر ہے۔ مشہور شہروں میں بھکر اور دریا خان شامل ہیں۔ جغرافیائی اعتبار سے یہ صحرا تھل میں واقع ہے۔ بھکر کی زیادہ ترآبادی اجرتی مزدوری اور زراعت سے منسلک ہے۔ معاشی اعتبار سے بھکر ایک پسماندہ ضلع تصور کیا جاتا ہے جس کی بڑی وجوہات مرکز سے دوری، کمزور مواصلاتی نظام، پیشہ ورانہ افرادی قوت کا فقدان، نااہل قیادت،تعلیم کے حصول میں مشکلات اور بے روزگاری ہے۔ اس کے باوجود بھکر صوبہ پنجاب میں قابل ذکر اجناس کی پیداوار کی وجہ سے مشہور ہے جن میں چنا، گندم، گنا اور کرنے کا تیل ہیں۔
 
1998ءکی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی کا تخمینہ 10,51,456 تھا۔ ضلع بھکر میں عمومی طور پر سرائیکی (اکثریتی زبان)، اردو، پنجابی وغیرہ بولی جاتی ہیں۔ اس کا رقبہ 8153 مربع کلومیٹر ہے۔ سطح سمندر سے اوسط بلندی 159 میٹر ہے۔ اسے بنیادی طور پر چار تحصیلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ تحصیل بھکر،تحصیل دریا خان،تحصیل کلورکوٹ اورتحصیل منکیرہ اس کی تحصیلیں ہیں۔ یہاں زیادہ تر سرائیکی زبان بولی جاتی ہے۔ اس کے 56.6 فیصد کوگوںلوگوں کا ذریعہ معاش زراعت ہے۔ تعلیم کے لیے یہاں سرکاری اور پرائیویٹ سکول وکالج موجود ہیں۔ لیکن بھکر میں کوئی بھی یونیورسٹی موجود نہیں ہے۔ اس کے شہری علاقوں میں شرح خواندگی 55.13 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 30.07 فیصد ہے۔ صحت کے حوالے سے ضلع بھکر میں ہسپتال اور دیگر صحت کے مراکز موجود ہیں۔ بھکر” کرنہ تیل“ کے حوالے سے بہت مشہور ہے۔ یہ تیل” کرنہ“ نامی پھول سے نکالا جاتا ہے اورمشرقی وسطیٰ میں برآمد کیا جاتاہے۔ یہاں کی مشہور فصل میں چنا شامل ہے۔ صنعتی اعتبار سے بھکر میں ٹیکسٹائل اور شوگر ملز موجود ہیں۔ اس کے علاوہ چھوٹی صنعتیں بھی ہیں۔
 
تاریخی اعتبار سے بھکر ایک پرانا شہر ہے۔ اس کی تاریخ کے بارے میں بہت سی روایات ملتی ہیں۔ ایک مکتب فکر کا کہنا ہے کہ بھکر کا پرانا نام سکھر تھا جو بعد میں بھکر پڑ گیا۔ بعض کے مطابق اس کا نام ڈیرہ اسمٰعیل خان کے ایک بلوچ سردار کے نام پر رکھا گیا۔ یہاں احمد شاہ ابدالی نے بھی یہاں پڑاﺅ کیا۔