"فریشر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا مضمون
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 08:54، 5 مئی 2018ء

فریشر جسے کبھی کبھی مغربی دنیا میں فریش مین، یا فروش بھی کہا جاتا ہے، کسی ایسے طالب علم کو کہا جاتا ہے جو ایک تعلیمی ادارے میں نیا ہو۔ یہ بھارت اور پاکستان کے ضمن کالج کے پہلے سال کے طالب علم کو کہا جاتا ہے۔ عربی زبان میں اس کے لیے مُستجد یا سنفور کے الفاظ مستعمل ہی۔

کالج زندگی اور پہلا سال

ایک فریشر کا اطلاق ڈگری اور پوسٹ گریجویشن، دونوں ہی کورسوں میں ہو سکتا ہے۔ ڈگری کا فریشر ایک عام کورس میں تین سالوں میں سے پہلے سال کا طالب علم ہوتا ہے۔ جب کہ انجینیرینگ کے شعبے میں یہ چار سالوں میں پہلے سال کا طالب علم ہوتا ہے۔ پوسٹ گریجویشن چوں کہ عمومًا دو سال کا ہوتا ہے، اس کورس کے پہلے سال کے طالب علم کو فریشر کہتے ہیں۔


فریشر کا استقبال

عام طور سے بھارت کے کالجوں میں یہ روایت عام ہے کہ سینیر طلبا، خصوصًا آخری سال کے طالب علم آپسی چندے سے ایک دعوت کا اہتمام کرتے ہیں جسے فریشرز پارٹی کہا جاتا ہے۔ اس دعوت میں سبھی آخری سال کے طلبا اور نو وارد طلبا رسمی طور پر شریک ہوتے ہیں۔ اس دعوت کے انعقاد میں کبھی کبھی مالی تعاون تعلیمی ادارے بھی کرتے ہیں، خاص طور پر جب ضرورت یہ ہو کہ جلسہ بڑے پیمانے پر کالج کے احاطے سے باہر ہو، عام ضیافتی پہلو یا طعام سے پہلے رسمی تعارف کی نشست ہوتی ہے۔ جونیر طلبا اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہیں۔ اس میں گلو کاری، رقص کا مظاہرہ، اساتذہ، اداکاروں، سیاست دانوں اور مشاہیر کی نقالی شامل ہوتی ہے۔ محفل میں کئی بار لڑکے اور لڑکیاں مل کر بھی رقص کرتی ہیں۔ عوامی تفریح کے لیے کئی بار باہر سے لوگوں کو بھی مدعو کیا جاتا ہے۔ کالج کے اساتذہ، غیر تدریسی عملہ اور دیگر لوگ جلسوں کے شروع میں شریک ہوتے ہیں۔ اصل جلسہ کافی دیر تک جاری رہتا ہے۔ یہ جلسے کئی بار بڑی ہوٹلوں اور ریزارٹوں میں منعقد ہوتے ہیں۔ جلسوں میں لاؤڈ اسپیکروں، موسیقی کے آلات، رقص کے فلور کے دھوئیں، سجاوٹ اور خصوصی بیانر وغیرہ کا انتظام ہو سکتا ہے۔