"منگل پانڈے" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+ترتیب (9.7)
م خودکار: خودکار درستی املا ← ہندوؤں
سطر 13:
[[ہندوستان]] کی تحریک آزادی کی عملی طور پرابتدا کرنے اور برطانوی نو آبادیات کو للکارنے والے پہلے شخص منگل پانڈے تھے۔ جنھوں نے [[آزادی ہند]] کے لیے پہلی گولی چلائی۔ منگل پانڈے [[19 جولائی]]، [[1827ء]] میں مشرقی اترپردیش کے ضلع بلیا کے گاؤں "نگوا" میں پیدا ہوئے۔ جہاں ان کی اولاد اور رشتے دار اب بھی رہائش پزیر ہیں۔ منگل پانڈے کا مقام پیدائش متنازع ہے۔ کہیں لکھا ہے کہ وہ [[یوپی]] کے ضلع [[فیض آباد]] کے شہر اکبر آباد میں پیداہوئے۔
 
[[1849ء]] میں 22 سال کی عمر میں منگل پانڈے نے وسطی بھارت کی فوجی کمپنی " بنگال انفنٹری" کی چونتیسویں (34) رجیمنٹ میں بحثیت سپاہی بھرتی ہوئے۔ [[1853ء]] میں فوجی ملازمت کے دوران انگریزوں سے نفرت اور جذبہ آزادی کی تمنا جاگی اور انھوں نے آزادی کے لیے پہلی گولی چلائی۔ منگل پانڈے نے انگریز فوجیوں پر حملے کیے۔ انھوں نے [[29 مارچ]]، [[1857ء]] کو ایک انگریز سارجنٹ اور اجونٹنٹ کو زخمی کر دیا تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کی فوج میں استعمال ہونے والی پی۔53 رائفل میں جو کارتوس استعمال کیے جاتے تھے۔ اسے استعمال سے پہلے ان کارتوس کے فیتوں کو دانتوں سے کھینچا جاتا تھا۔ اس میں گائے اور سور کی چربی لگی ہوتی تھی۔ جو مذہبی طور پر مسلمانوں اور ہندؤںہندوؤں کے لیے کسی طور پر قابل قبول نہیں تھی۔ یہی بات منگل پانڈے کے غصے کا سبب بنی۔ منگل پانڈے کا تعلق برہمن گھرانے سے تھا۔ [[جبل پور]] کے عجائب خانے کے ریکارڈ کے مطابق منگل پانڈے کو [[18 اپریل]]، [[1857ء]] میں [[کولکتہ]] کے قریب بارک پور چھاونی میں پھانسی دی گئی۔ یہ وہی فوجی چھاونی ہے جہاں کچھ مہینے قبل ہندوستانی فوجیوں نے" انگریزی ٹوپ" پہنے سے انکار کر دیا تھا۔
 
== حوالہ جات ==