"تارا بائی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 14:
 
== سوانح حیات ==
تارا بائی کا تعلق موہتے قبیلہ<ref>{{cite book|last1=Pati|first1=Biswamoy (editor)|last2=Guha|first2=Sumit|last3=Chatterjee|first3=Indrani|title=Issues in modern Indian history : for Sumit Sarkar|date=2000|publisher=Popular Prakashan|location=Mumbai|isbn=9788171546589|page=30|url=https://books.google.com/books?hl=en&lr=&id=S2Yn4LlujqsC&oi=fnd&pg=PR9&dq=rajaram+tarabai+mohite&ots=kDNXVm1bnL&sig=pwou9eMtpe-JV7TVO-6v6MfDDhI#v=onepage&q=rajaram%20tarabai%20&f=false}}</ref> سے تھا، ان کے والد مشہور مرہٹہ جرنیل [[ہمبی راؤ موہتے]] تھے۔ نیز وہ [[سوئیرا بائی]] کی بھتیجی بھی تھیں، اس رشتے سے وہ اپنے شوہر راجا رام کی پھوپھی زاد بہن تھیں۔ سنہ 1700ء میں راجا رام کی وفات ہوئی تو تارا بائی نے اپنے شیرخوار بچے [[شیواجی دوم]] کو ان کا جانشین تسلیم کیا اور خود نائب السلطنت کے طور پر کام کرنے لگیں۔<ref name="sen2">{{Cite book |last=Sen |first=Sailendra |title=A Textbook of Medieval Indian History |publisher=Primus Books |year=2013 |isbn=978-9-38060-734-4 |pages=201}}</ref>
 
=== مرہٹہ افواج کی کمانداری ===
نائب السلطنت کے طور پر تارا بائی نے [[اورنگ زیب عالمگیر]] کی افواج سے جنگ کرنے کی ذمہ داری سنبھالی۔ چونکہ انہیں گھڑ سوار افواج کی نقل و حرکت میں خاصی مہارت حاصل تھی، اس لیے جنگوں کے دوران میں ان کی چالیں کارگر ثابت ہوتیں۔ تارا بائی نے مغلوں سے جنگ جاری رکھی اور اس کی سربراہی کرتی رہی۔ ایک مرتبہ مغلوں سے مصالحت کی کوشش بھی کی جو اس انداز میں کی گئی تھی کہ مغلوں نے اسے فی الفور مسترد کر دیا اور نتیجتاً تارا بائی نے مرہٹہ مقاوت کو جاری رکھا۔ 1705ء تک مرہٹہ [[نرمدا ندی]] پار کر کے [[مالوہ]] پر حملہ آور ہو چکے تھے۔ سنہ 1707ء میں [[ضلع اورنگ آباد|اورنگ آباد]] کے قریب واقع [[خلدآباد]] میں اورنگ زیب نے وفات پائی، ان کے وفات کی خبر سے مرہٹوں نے سکھ کی سانس لی۔<ref>{{cite book|last=Eaton|first=Richard M.|title=A Social History of the Deccan, 1300-1761: Eight Indian Lives, Volume 1|year=2005|publisher=Cambridge University Press|location=Cambridge, England|isbn=0-521-25484-1|pages=177–203|url=https://books.google.com/books?id=cGd2huLXEVYC&pg=PA181&lpg=PA181&dq=tarabai+rajaram+marriage&source=bl&ots=Y9_L4eip1H&sig=cqGaqCDnuSwn01eYlS9jUww5_9g&hl=en&sa=X}}</ref>
 
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
 
{{مرہٹہ سلطنت}}