"لاونی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«'''لاونی''' ({{Lang-mr|लावणी}}) موسیقی کی ایک صنف ہے جو مہاراشٹر میں خاصی مقبو...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
 
اضافہ
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 1:
'''لاونی''' ({{Lang-mr|लावणी}}) [[موسیقی]] کی ایک صنف ہے جو [[مہاراشٹر]] میں خاصی مقبول ہے اور مراٹھی لوک تھیٹر کے ارتقا میں اس کا بنیادی حصہ رہا ہے۔ اس صنف میں روایتی نغمہ اور رقص کو یکجا کرکے انہیں [[ڈھولکی]] کی تھاپ پر گایا جاتا ہے۔ لاونی اپنے طاقت ور آہنگ کی بنا پر خاصی شہرت رکھتی ہے۔ مہاراشٹر، جنوبی [[مدھیہ پردیش]] اور شمالی [[کرناٹک]] میں لاونی گانے والیاں ہوتی ہیں جو نو میٹر لمبی ساڑی پہن کر گاتی اور رقص کرتی ہیں۔ لاونی کے نغمے تیز رفتار تال میں گائے جاتے ہیں۔
 
== اشتقاق ==
روایات کے مطابق لفظ لاونی لاوانیا سے مشتق ہے جس کے معنی ہیں خوبصورتی۔ دوسری روایت کی رو سے یہ لفظ مراٹھی کے لاوانے سے ماخوذ ہے۔
 
== تاریخ ==
گوکہ لاونی کی ابتدا 1560ء کی دہائی کے آس پاس ہوئی لیکن [[پیشوا]] عہد کے اواخر میں اسے مقبولیت حاصل ہوئی۔ متعدد مراٹھی شاہیر مثلاً پرش رام (1754ء – 1844ء)، رام جوشی (1762ء – 1812ء)، اننت فندی (1744ء – 1819ء)، [[ہوناجی بالا]] (1754ء – 1844ء)، پربھاکر (1769ء – 1843ء)، سگن بھاؤ اور لوک شاہیر [[انابھاؤ ساٹھے]] (1 اگست 1920ء – 18 جولائی 1969ء) کا موسیقی کی اس صنف کی ترقی میں بڑا حصہ ہے۔ ہوناجی بالا نے ڈھولکی کی جگہ [[طبلہ]] کو متعارف کرایا نیز انہوں نے لاونی کی ذیلی صنف "بیٹھکیچی لاونی" کو بھی خوب ترقی دی۔ لاونی کی اس ذیلی صنف میں گلوگار بیٹھ کر نغمہ سرائی کرتا ہے۔