"بالاجی باجی راؤ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«'''بالاجی باجی راؤ''' (8 دسمبر 1720ء – 23 جون 1761ء) جو '''نانا صاحب''' کے نام سے معروف ہی...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
 
اضافہ
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 2:
 
بالاجی کے عہد حکومت تک پیشوا فوجی جرنیل کم اور سرمایہ کار زیادہ ہو گئے تھے۔ بالاجی اپنے والد کے برعکس فوجی جرنیل بھی نہیں تھے چنانچہ انہوں نے [[شمالی ہندوستان]] میں [[درانی]] حملوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور بالآخر [[پانی پت کی تیسری جنگ]] میں مرہٹوں کو شکست فاش ہوئی اور بعد ازاں مرہٹہ سلطنت کا آفتاب غروب ہوا۔ بالاجی کے دور حکومت میں کچھ عدالتی اور محصولاتی اصلاحات ضرور ہوئیں لیکن ان کا سہرا [[سداشیو راؤ]] اور ان کے معاون بال شاستری گاڈگیل کے سر جاتا ہے۔
 
== ابتدائی زندگی اور خاندان ==
باجی راؤ کی پیدائش 8 دسمبر 1720ء کو ایک [[بھٹ خاندان]] میں ہوئی۔ ان کے والد [[باجی راؤ اول]] [[شیواجی]] کی قائم کردہ [[مرہٹہ سلطنت]] کے پیشوا تھے۔ اپریل سنہ 1740ء میں والد کے انتقال کے بعد [[چھترپتی شاہو]] نے انیس سالہ بالاجی کو اسی سال اگست میں پیشوا کا منصب عطا کیا۔ اس وقت پیشوائی کے دوسرے دعویدار بھی موجود تھے جن میں خود شاہو کا عزیز [[رگھوجی اول بھوسلے]] قابل ذکر ہے۔
 
بالاجی کی شادی [[گوپیکا بائی]] سے ہوئی، جس سے بالاجی کو تین بیٹے ہوئے۔ وشواس راؤ جو سنہ 1761ء میں پانی پت کی جنگ میں مارا گیا۔ مادھوراؤ جو نانا صاحب کے بعد پیشوا بنے اور ناراین راؤ جو نوجوانی میں مادھوراؤ کے بعد پیشوا مقرر ہوئے۔ نانا صاحب کا ایک لائق فائق بھائی رگھوناتھ راؤ بھی تھا۔ رگھوناتھ کی پیشوا بننے کی چاہت مرہٹہ سلطنت کے لیے مہلک ثابت ہوئی۔