"صحت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ
سطر 2:
 
==اچھی صحت کے کچھ اصول==
اچھی صحت کے لیے ضروری ہے کہ انسان وقت پر کھائے، پیے، سوئے، کسرت کرے اور اسی طرح حفظان صحت کے اصولوں کا خیال رکھے۔ تاہم جدید دور میں لوگ رات کی نیند پر توجہ نہیں دیتے اور دن کے وقت کام کاج کی وجہ سے سو بھی نہیں سکتے۔ کام کے بوجھ کی وجہ سے لوگوں کے کھانے پینے میں کافی بے اعتدالیاں پائی گئی ہیں۔ کھانے کے اوقات طے نہیں ہوتے اور ان میں کبھی کم فاصلہ اور کبھی ضرورت سے کہیں وقفہ ہوتا ہے۔ اسی طرح جدید آرام و آسائش کی وجہ لوگ کم تر جسمانی مشقت کے کام کرتے ہیں ۔اس سے ویسے بھی مشقت نہیں ہوتی۔ فطری مشقت کی جگہ لوگ جیم اور کسرت کے آلات کو بروئے کار لانے کی کوشش کرتے ہیں۔ مگر وقت کی کمی اور کام کاج اور مصروفیات کی وجہ سے اس پر بھی عمل آوری نہیں ہوتی۔ کھانے پینے میں جنک فوڈ کا چلن عام ہے۔ اس میں سڑک کی بھیل پوری، نوڈلز، پاپ کون وغیرہ لوگ بہ کثرت کھاتے ہیں، جو کسی بھی طرح سے مفید نہیں ہے۔ اس کے علاوہ تیار شدہ کھانوں میں کئی ملاوٹیں ہوتی ہیں جو صحت کے لیے مضر ہیں۔ محلوں اور گھر کی صفائی کی وجہ سے بھی لوگوں کی صحت اچھی رہ سکتی ہے۔ بہ صورت دیگر کئی بیماریاں اپنے آپ آتی ہیں۔ ان میں سے ایک بیماری جس کا [[2010ء]] کے دہے میں کافی تذکرہ ہوا تھا، وہ [[سوائن فلو]] ہے۔
 
==حوالہ جات==
* [http://www.health.com/ ہیلتھ ڈاٹ کام]
 
[[زمرہ:صحت]]
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/wiki/صحت»