"صوبہ ننگرہار" کے نسخوں کے درمیان فرق

4 بائٹ کا ازالہ ،  3 سال پہلے
کوئی ترمیمی خلاصہ نہیں
م (خودکار درستی+صفائی (9.7))
'''ننگ رہار''' {{دیگر نام|انگریزی= Nangarhar [[پشتو]]: ننگرهار}} [[مشرقی]] [[افغانستان]] میں واقع ایک صوبہ ہے۔ صوبہ ننگر ہار کا صدر مقام [[جلال آباد]] ہے۔ اس صوبے کی آبادی 1334000 ہے اور یہاں زیادہ تر [[پشتون]] قبائل آباد ہیں۔<br/>
== معیشت اور منشیات کی پیداوار ==
صوبہ ننگ رہار [[افغانستان]] میں کبھی [[افہیم]] کی پیداوار کا بڑا مرکز تھا جبکہ [[2005ء]] کے اندازے کے مطابق یہاں افہیمافیم کی پیداوار میں %95 کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ افغانستان میں افہیمافیم کی تلفی بارے بتائی جانے والی کئی کامیاب مہمات میں سے ایک تصور کی جاتی ہے۔ یہ مہم جو پورے افغانستان میں چلائی جاتی رہی ہے کے نتیجے میں یہاں کے کسانوں کی زندگی پر برا اثر ڈالا ہے کیونکہ کسی بھی متبادل فصلی پیداوار کا بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے یہاں غربت میں اضافہ ہوا ہے اور کئی ایک موقعوں پر افہیم کے کسانوں نے اپنے بچے افہیم کے کاروباریوں کے ہاتھ بیچے ہیں تاکہ[[فصل]] پر اٹھنے والے اخراجات ادا کر سکیں۔
== سیاسی و فوجی حالات ==
ننگ رہار کی سرحدیں [[پاکستان]] سے ملتی ہیں جس کی وجہ سے دونوں اطراف میں مضبوط رابطے ہیں۔ سرحد کے دونوں اطراف [[افغانیوں]] کی [[ہجرت]] و آمدورفت جاری رہتی ہے جو زیادہ تر غیر قانونی ہے۔ صوبہ ننگ رہار میں غیر سرکاری طور پر اب بھی [[پاکستانی روپیہ]] تجارت کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ [[گل آغا شیرزئی]] یہاں کے گورنر ہیں اور ان کے متعلق یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ان کے پاکستانی خفیہ اداروں سے کافی قریبی روابط ہیں۔ وہ پاکستان کے زبردست حامی تصور کیے جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے یہاں پاکستانی خفیہ ادارے [[بین الخدماتی مخابرات|آئی ایس آئی]] کی موجودگی خارج از امکان نہیں ہے۔ [[حکومت پاکستان]] نے [[طورخم]] (پاکستان) سے جلال آباد تک ایک سڑک کی تعمیر بھی کی ہے جو آمدورفت اور تجارتی روابط کا واحد ذریعہ ہے۔ ایک منصوبہ کے مطابق [[جلال آباد]] سے [[لنڈی کوتل]] تک ریلوے لائن بھی بچھائی جائے گی جس کی مدد سے تجارتی و سفارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔<br/>
گمنام صارف