"اہلیابائی ہولکر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 34:
ایک دفعہ مرہٹہ پیشوا [[بالاجی باجی راؤ]] کے کماندار اور مالوہ علاقہ کے جاگیردار [[ملہار راؤ ہولکر]] [[پونہ]] جاتے ہوئے اتفاقاً چونڈی میں ٹھہر گئے۔ روایتوں کے مطابق اسی قیام کے دوران میں انہوں نے گاؤں کے مندر میں آٹھ سالہ اہلیابائی کو دیکھا تو ان کے حسن صورت و سیرت سے خاصے متاثر ہوئے اور اپنے بیٹے [[کھاندے راؤ ہولکر]] (1723ء – 1754ء) کی دلہن بنا کر اپنی جاگیر لے گئے۔
 
سنہ 1733ء میں کھاندے راؤ ہولکر سے ان کا بیاہ ہوا۔ 1745ء میں ان کے بطن سے ایک لڑکا مالے راؤ اور 1748ء میں ایک لڑکی مکتابائی پیدا ہوئے۔ مالے راؤ کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی، چنانچہ وہ سنہ 1767ء میں اپنی اسی بیماری کی نذر ہو گیا۔ اہلیابائی نے اپنی بیٹی کی شادی ایک بہادر لیکن غریب شخص سے کی جس نے بہت سے ڈکیتوں کو کامیابی سے ٹھکانے لگا دیا تھا۔<ref name=kr1>[https://books.google.com.sg/books?id=d1wUgKKzawoC&pg=PA606&lpg=PA606&dq=khande+rao+Holkar+kumbher&source=bl&ots=HL_Zb59lXe&sig=GscxLGOckGv7CMszFFrRNcpu04U&hl=en&sa=X&ved=0ahUKEwjg2q2n0fvTAhVHPo8KHX34AiEQ6AEISjAF#v=onepage&q=khande%20rao%20Holkar%20kumbher&f=false Advanced Study in the History of Modern India 1707-1813, by Jaswant Lal Mehta, pp606]</ref>
 
== مزید دیکھیے ==