"دوسری اینگلو مرہٹہ جنگ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«'''دوسری اینگلو مرہٹہ جنگ''' (1803ء – 1805ء) ہندوستان میں برطانوی ایسٹ انڈیا کمپ...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
 
اضافہ
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 1:
'''دوسری اینگلو مرہٹہ جنگ''' (1803ء – 1805ء) [[ہندوستان]] میں برطانوی [[ایسٹ انڈیا کمپنی]] اور [[مرہٹہ سلطنت]] کے مابین دوسری جنگ تھی جو وسطی ہند میں پیش آئی۔ اس جنگ میں انگریز فتحیاب رہے۔
 
== پس منظر ==
انگریزوں نے [[پہلی اینگلو مرہٹہ جنگ]] میں ملک بدر پیشوا [[رگھوناتھ راؤ]] کی مدد کی تھی اور بعد ازاں ان کے بیٹے [[باجی راؤ دوم]] کی معاونت کر رہے تھے۔ گوکہ باجی راؤ اپنے والد کی طرح جانباز اور دلیر نہیں تھے لیکن فطرت انتہائی عیار اور دماغ سازشی پایا تھا۔ اسی فطرت کی کارستانی تھی کہ جب باجی راؤ نے [[ملہار راؤ ہولکر]] کے کسی عزیز کو مقتول پایا تو اس کی دشمنی کی آگ کو مشتعل کر دیا۔
 
سنہ 1799ء اور 1800ء میں سقوط میسور کے بعد ہندوستان میں مرہٹہ واحد بڑی طاقت رہ گئی تھی جو اب تک کمپنی کے حلقہ اثر سے باہر تھی۔ اس دور میں مرہٹہ سلطنت درج ذیل پانچ بڑے سرداروں کے وفاق پر مشتمل تھی: سلطنت کے پایہ تخت [[پونہ]] میں [[پیشوا]] (وزیر اعظم)، [[بڑودا]] کے [[گائیکواڑ]]، [[گوالیار]] کے [[شندے]]، [[اندور]] کے [[ہولکر]] اور [[ناگپور]] کے [[بھونسلے]]۔
 
یہ ستم ظریفی تھی کہ مرہٹہ وفاق پر انگریزوں کا خطرہ منڈلا رہا تھا اور اس کے سردار باہم دست و گریباں تھے۔ کمپنی بہادر کے اس وقت کے گورنر جنرل [[رچرڈ ویلزلی|لارڈ مارننگٹن]] نے متعدد بار پیشوا اور شندے کو معاہدہ کی دعوت دی لیکن [[نانا فڈنویس]] نے ہر دفعہ سختی سے انکار کر دیا۔ اکتوبر سنہ 1802ء میں پیشوا [[باجی راؤ دوم]] اور شندے کی مشترکہ افواج نے [[معرکہ پونہ]] میں حاکم اندور [[یشونت راؤ ہولکر]] کے ہاتھوں شکست کھائی۔ شکست کے بعد پیشوا باجی راؤ انگریزوں کی حفاظت میں چلے گئے۔ اسی سال دسمبر میں [[معاہدہ وسئی]] پر دستخط ہوئے اور درحقیقت یہی معاہدہ مرہٹہ وفاق کے زوال کا باعث بنا۔