"پرتاپ گڑھ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 2:
 
== جغرافیہ ==
قلعہ پرتاپ گڑھ [[پولادپور]] سے پندرہ کلومیٹر اور [[مہابلیشور]] سے تیئیس کلومیٹر مغرب میں واقع ہے اور اس خطے کی مقبول پہاڑی سیر گاہ سمجھی جاتی ہے۔ قلعہ سطح سمندر سے 1080 میٹر بلند ہے۔<ref name="MaharashtraGazeeter">{{cite web|url=http://www.maharashtra.gov.in/english/gazetteer/SATARA/places_Pratapgad.html|title=Pratapgad Fort|accessdate=2008-08-23|work=Satara District Gazetteer|publisher=Government of Maharashtra, Gazetteers Department}}</ref>
 
== تاریخ ==
[[مرہٹہ]] [[چھترپتی]] [[شیواجی]] نے اپنے وزیر اعظم [[موروپنت تریمبک پنگلے]] کو اس قلعے کی تعمیر پر مامور کیا تھا۔ قلعہ کی تعمیر کا مقصد یہ تھا کہ نیرا اور کوئینا ندی کے کناروں کا اور پار گزرگاہ کا دفاع مضبوط کیا جا سکے۔ قلعہ کی تعمیر سنہ 1656ء میں مکمل ہوئی۔<ref name="MaharashtraGazeeter" /> 10 نومبر 1659ء کو شیواجی اور افضل خان کے مابین اس قلعہ کی فصیل کے نیچے [[معرکہ پرتاپ گڑھ]] پیش آیا۔ درحقیقت مرہٹہ سلطنت کی نو آموز فوج کی یہ پہلی بڑی جانچ تھی جس میں کامیابی کے بعد [[مرہٹہ سلطنت]] کے قیام کی راہ ہموار ہوئی۔ عرصے تک علاقائی سیاست میں پرتاپ گڑھ قلعہ کو خاصی اہمیت حاصل رہی۔ سنہ 1778ء میں [[نانا فڈنویس]] نے اپنے سیاسی حریف اور [[پونہ]] کے مشہور وزیر سکھارام باپو کو یہیں قید کیا تھا۔ سکھارام کو یکے بعد دیگر کئی قلعوں میں رکھا گیا، بالآخر [[قلعہ رائے گڑھ]] میں وہ فوت ہوئے۔ سنہ 1796ء میں نانا فڈنویس نے [[دولت راؤ شندے]] اور ان کے وزیر بالوبا کی سازشوں سے بچنے کے لیے [[مہاڑ]] جانے سے قبل پرتاپ گڑھ ہی میں مضبوط فوجی اڈا بنایا تھا۔ سنہ 1818ء میں [[تیسری اینگلو مرہٹہ جنگ]] میں مرہٹوں کی شکست کے بعد پرتاپ گڑھ پر انگریزوں کا تسلط ہو گیا۔ پرتاپ گڑھ پر تسلط کھو دینا مرہٹوں کا بہت بڑا نقصان تھا کیونکہ یہ ایک ناقابل تسخیر قلعہ تھا۔
 
30 نومبر سنہ 1957ء کو سابق وزیر اعظم ہند [[جواہر لعل نہرو]] نے یہاں [[شیواجی]] کے سترہ فٹ بلند تانبے کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تھی، اس مجسمے میں شیواجی کو گھوڑے پر دکھایا گیا ہے۔ نیز اسی سال پبلک ورکز ڈپارٹمنٹ نے کمبھ روسی گاؤں سے قلعہ تک پکی سڑک تعمیر کی۔ سنہ 1960ء میں قلعہ کے اندر ایک مہمان خانہ اور نیشنل پارک بنایا گیا۔ اس وقت یہ قلعہ [[ادے راجے بھوسلے]] کی زیر ملکیت ہے جو سابقہ [[ستارا ریاست]] کے وارث ہیں۔
 
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}