"قانون طب" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
قانون طب یا principle of medicine میں بالخصوص طب یونانی یا [[حکمت]] کا غلبہ رہے گا اور ساتھ ساتھ اسکا موازنہ [[طب]] یا میڈیسن سے کیا جاتا رہے گا تاکہ یہ اندازہ ہوجاۓ کے ان دونوں اقسام کے طب کا بنیادی ڈھانچہ کیا ہے۔ مزید یہ کو گو حکمت ہو یا میڈیسن دونوں ہی اقسام کے طب، کے دائرہ اثر میں صرف انسان ہی نہیں بلکہ تمام اقسام کی [[حیات]] بالخصوص [[حیوانات]] آجاتے ہیں لیکن اس مقالے میں یہ دائرہ سمٹ کر صرف انسانی جسم اور اسکے امراض کی بحث تک محدود رہے گا۔
 
حکمت میں انسان کے جسم کو زندگی کی بقا کے لیۓ جن بنیادی اجزاء یا امور سے واسطہ ہوتا ہے انہیں مشترکہ طور پر اساس طبیعیہ کہا جاتا ہے اور گو موجودہ طب یا میڈیسن، بنیادی طور پر انسانی جسم کو خلیات یا ان خلیات کو بنانے والے سالمات کی اساس پر قائم قرار دیتی ہے لیکن اگر بغور مطالعہ کیا جاۓ تو انسانی جسم کی اساس کے بنیادی اجزاء کے بارے میں طب اور میڈیسن میں کوئی ایسا اختلاف نہیں کہ یہ ایک دوسرے کی تنسیخ کرتے ہوں۔