"قانون طب" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 3:
حکمت میں انسان کے جسم کو زندگی کی بقا کے لیۓ جن بنیادی اجزاء یا امور سے واسطہ ہوتا ہے انہیں مشترکہ طور پر اساس طبیعیہ کہا جاتا ہے اور گو موجودہ طب یا میڈیسن، بنیادی طور پر انسانی جسم کو خلیات یا ان خلیات کو بنانے والے سالمات کی اساس پر قائم قرار دیتی ہے لیکن اگر بغور مطالعہ کیا جاۓ تو انسانی جسم کی اساس کے بنیادی اجزاء کے بارے میں طب اور میڈیسن میں کوئی ایسا اختلاف نہیں کہ یہ ایک دوسرے کی تنسیخ کرتے ہوں۔
 
==انسانی جسم کی اساس==
انسانی جسم کی اساس طبیعیہ، طب کے مطابق درج ذیل اجزاء پر مشتمل ہوتی ہے۔ اگر یہ اجزاء کل موجود ہیں تو انسان کا بدن بھی موجود ہے اور ان میں سے کسی ایک کی ناپیدی انسانی جسم کی ناپیدی قرار دی جاتی ہے۔ مزید یہ کہ اگر یہ ایک مخصوص تناسب میں ہیں تو صحت اور اگر کسی بھی قسم کے توازنی بگاڑ میں ہیں تو بیماری نتیجہ کے طور پر ظاہر ہوتی ہے۔