"عربی ادب" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+ترتیب (9.7)
اضافہ
سطر 1:
{{تاریخ ادب}}
'''عربی ادب''' عربی زبان کے [[ادب]] کو کہا جاتا ہے- حالاں کہ عام طور سے یہ تصور پایا جاتا ہے کہ [[اسلام]] سے پہلے جزیرۂ عرب میں تعلیم یافتہ لوگ بہت کم تھے۔ تاہم جزیرۂ عرب میں خاص طور پر [[لبنان]] اور سوریہ میں کئی سنگ تراشی کے نمونے اور کتبے ایسے ملے ہیں جن سے عربی زبان اور اس کے ادب یہاں موجود رہنے اور قابل لحاظ حد تک پزیرائی پانے کے شواہد کے طور تسلیم کیا جا سکتا ہے۔
'''عربی ادب''' عربی زبان کے [[ادب]] کو کہا جاتا ہے-
 
==جدید عربی ادب==
{{مزید دیکھیے|جدید عربی ادب}}
{{مزید دیکھیے|نجیب محفوظ}}
جدید عربی ادب کے شہرہ آفاق شخصیت [[نجیب محفوظ]] (1911-2006) تھے۔ انہیں [[1988ء]] میں ادب کے لیے [[نوبل انعام]] دیا گیا تھا۔ ان کے ادب کی ایک خوبی یہ تھی کہ وہ مصر کی سڑکوں پر بولی جانے والی عربی کو معیاری شکل کے طور پر انتہائی خوش اسلوبی سے استعمال کرتے تھے۔ [[اسرائیل]] کے ساتھ اپنے وطن [[مصر]] کی دوستی کی وکالت اور کچھ مذہبی موضوعات پر اپنے خیالات کے اظہار کی وجہ سے وہ مذہبی حلقوں میں عتاب اور فتووں کی زد میں آ گئے تھے۔ ان پر ایک جان لیوا حملہ بھی کیا گیا جس میں وہ ایک ہاتھ سے تقریبًا معذور ہو گئے تھے۔ بعد میں اپنی کہی کئی باتوں سے کنارہ کش ہو گئے تھے، مگر اس کے باوجود نہ تو ان کے ایک دین بے زار شخص کے طور پر شہرت میں کمی آئی اور نہ ہی مذہبی حلقوں نے ان کے لیے نفرت کم کی۔ کچھ حلقوں نے انہیں مسیحی بھی کہا تھا۔ تاہم ان کا انتقال ایک مسلمان کے طور پر ہوا اور ان کی [[نماز جنازہ]] جامعہ ازہر کے شیخ طنطاوی نے پڑھائی تھی۔
 
{{مزید دیکھیے|خلیل جبران}}
[[لبنان]] سے عالمی شہرت یافتہ ادیب [[خلیل جبران]] (1883-1931) پیدا ہوئے۔ ان کی جامع اور کثیر المعانی شاعری کا تذکرہ تقریبًا ہر زبان کے ادبی حلقے میں ہوتا ہے۔ عربی زبان کی مشہور مصنفات میں [[نوال السعدوی]] کا عمومًا نام لیا جاتا ہے۔
 
==حوالہ جات==
{{حوالہ جات}}
 
عربی ادب کی شروعات 5وین صدی میں ہوی حلانکے اسسے پہلے بھی عربی ادب کے کچھ نمونے ملتے ہیں-
 
{{عربی زبان}}