"قانون طب" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 22:
حکماۓ طب کے مطابق یہ ارکان بسیط (اوپر دیکھیۓ) سے پیدائش لینے والی دوسری اہم اساس طبیعیہ ہے جو کہ انہی ارکان بسیط کی مرکب سازی میں موجود تعملات کے ایک خاص حد پر پہنچ جانے کے بعد ان کے مرکب میں پیدا ہوجانے والی ایک میانی کیفیت ہوا کرتی ہے۔ حکمت کے قوانین کے مطابق جب ارکان بہت ریزہ ریزہ ہو جائیں اور آپس میں ایک دوسرے سے اشتراک کریں تو انکی وہ چار تاثیریں (جو اوپر بیان ہوئیں) آپس میں ایک دوسرے پر عمل پیرا ہوتی ہیں اور ہر ہر رکن بسیط کی کیفیت (گرمی سردی کو اور تری خشکی کو) دیگر رکن کی مخالف کیفیت کو ختم کرنے کی کوشش کرتی ہے اور بالاخر ایک ایسی درمیانی کیفیت پیدا ہوجایا کرتی ہے کہ جسمیں غالب و مغلوب کی جنگ ایک توازن کی حالت پر آکر ٹہر جاتی ہے اور اسی درمیانی کیفیت یا تاثیر کہ جب تمام ارکان بسیط توازن میں آجائیں، مـــزاج کہا جاتا ہے۔
===اخلاط===
بنیادی طور پر حکمت میں خلط، جسم انسانی میں پیدا اس سیالی جسم کو کہا جاتا ہے کہ جو اپنا مبداء ، غذا میں رکھتا ہو یعنی غذا سے پیدا ہوا کرتا ہو۔ لیکن غذا کی یہ وہ صورت ہے کہ جس میں اس نے اپنی ظاہری اور پکوانی خصوصیات کو خیرباد کہ کر ایک نہایت مختلف شکل اختیار کرلی ہو۔ یعنی نہ تو اس میں بو رہی ہو نہ زائقہ۔