"گوڑیہ ویشنو مت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 8:
گوڑیہ ویشنو مت کے پیروکار [[رادھا]] اور [[کرشن]] اور ان کے بہت سے اوتاروں کی [[خدا]] کے بالادست شکلوں، ”[[سویم بھگوان]]“ کی حیثیت سے عبادت (''[[بھکتی]]'') کرنے پر زور دیتے ہیں۔ ان میں عبادت کا مشہور طریقہ رادھا اور کرشن کے مقدس اسما جیسے کہ ”[[ہری|ہرے]]“، ”کرشن“، ”راما“ کو سنگیت کی شکل میں گانا ہے۔ اس کی سب سے عام شکل [[ہرے کرشنا (منتر)]] ہے جسے [[کیرتن]] بھی کہا جاتا ہے۔ اس تحریک کو بعض اوقات [[برہما سمپردائے|برہما مادھو گوڑیہ سمپردائے]] بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ اس کے روحانی اساتذہ ([[گرو|گروؤں]]) کی جانشنی کا روایت کی رو سے آغاز عقیدے کے مطابق [[برہما]] سے شروع ہوتا ہے۔ یہ خود کو ایک [[توحیدی]] معتقد مانتے ہیں، وہ وشنو یا کرشن کے تمام اوتاروں اور تمام شکلوں کو ایک قادر خدا، ”[[آدی پرش|آدی پُرُش]]“ سمجھتے ہیں۔
 
[[چیتنیا مہاپربھو]] (18 فروری 1486 – 14 جون 1534<ref name="gaudiyahistory.com">[http://gaudiyahistory.com/caitanya-mahaprabhu/]</ref>) ایک بنگالی روحانی استاد تھے جنہوں نے گوڑیہ ویشنو مت کی بنیاد ڈالی۔ چیتنیا مہاپربھو کے متعلق ان کے پیروکاروں کا عقیدہ ہے کہ [[کرشن]] نے خود اپنے ایک معتقد کے روپ میں جنم لیا تاکہ وہ اس دنیا کے لوگوں کو بھکتی کا عمل اور زندگی کی تکمیل کو حاصل کرنے کی تعلیم دے سکیں۔ ان کو کرشن کا نہایت رحم دل اوتار سمجھا جاتا ہے۔ گوڑیہ ویشنوی مندروں میں ان کی مورتیوں کی باقاعدہ پوجا کی جاتی ہے۔
 
==حوالہ جات==