"محمد بن ابراہیم فرازی" کے نسخوں کے درمیان فرق
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
JarBot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) |
م خودکار: خودکار درستی املا ← راجا |
||
سطر 1:
{{خانہ معلومات سائنس دان}}
'''محمد بن ابراہیم فرازی''' تقریباً [[746ء]] میں پیدا ہوا۔ اُس وقت تک اُموی خلافت کا چراغ گل نہیں ہوا تھا۔ فرازی ابھی چار برس ہی کا تھا کہ بساط سیاست پر ایک زبردست انقلاب رونما ہوا۔ مسند خلافت [[خلافت امویہ|بنو اُمیہ]] سے [[خلافت عباسیہ|بنو عباس]] کو منتقل ہو گئی۔ اس خاندان کا پہلا خلیفہ ابو االعباس السفاح تھا۔ صرف چار سال خلافت کے فرائض انجام دے کر وہ فوت ہو گیا اور 754ءمیں اس کابھائی ابو جعفر منصور خلیفہ بنا۔ وہ خود زبردست عالم تھا اور علما و فضلا کی بے حد قدر کرتا تھا۔ اُس کا شمار اویان حدیث میں کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اسے علم ہیئت سے بھی خاص لگائو تھا۔ اسی شوق اور دلچسپی کا نتیجہ تھا کہ اُس نے بہت جلد ہیئت دانوں کی ایک جماعت تیار کرلی۔ فرازی کا باپ ابراہیم جندب بھی اس جماعت کا ایک رکن تھا۔ دیگر اراکین میں ماشاء اللہ، نوبخت اور یعقوب بن طارق کے نام بہت اہم ہیں۔ ابراہیم بن جندب نے اپنے ہونہار فرزند محمد بن ابراہیم فرازی کو لڑکپن ہی سے ہیئت کی تعلیم دینی شروع کردی۔ فرازی نے بھی اس علم میں کافی دلچسپی لی اور ابھی وہ نوجوانی کی منزل میں تھا کہ علم ہیئت میں اس کو ایک نمایاں مقام حاصل ہو گیا۔ خلیفہ [[منصور]] کو اُس صلاحیت ولیاقت کا علم ہوا تو اُس نے نوجوان کو بھی اپنے ہیئت دانوں کے زمرہ میں شامل کر لیا۔ کچھ دنوں کے بعد منصور کے دربار میں سندھ کے ایک
== حوالہ جات ==
|