"رام سنگھ اول" کے نسخوں کے درمیان فرق

25 بائٹ کا اضافہ ،  4 سال پہلے
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م (BukhariSaeed نے صفحہ راجہ رام سنگھ کچھواہا کو رام سنگھ اول کی جانب منتقل کیا)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
[[جے سنگھ اول|مرزا راجا جے سنگھ کچھواہا]] کا یہ بڑا بیٹا تھا۔ 5 ذی الحجہ 1050 ہجری کو باپ کے ساتھ دربار شاہجہانی میں حاضر ہوا۔ بادشاہ نے ایک ہاتھی مرحمت کیا۔ 1053 میں خلعت و اسپ مرحمت ہوا۔ 1056 میں پانچ سو سواروں کے آنبیر سے آ کر لاہور اور کابل کے درمیان میں بادشاہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور منصب ہزاری ذات، ہزار سوار پر سرفراز ہوا۔ اس کے بعد منصب میں متواتر اضافہ ہوتا گیا اور 27ویں جلوس تک منصب تین ہزاری تک جا پہنچا۔
جنگ سموگڑھ میں دارا شکوہ کے ساتھ تھا۔ جب باپ نے عالمگیر کی رفاقت اختیار کی تو یہ بھی دربار عالمگیری میں حاضر ہو گیا۔ تیسری جلوس عالمگیری میں سلیمان شکوہ کو لانے کے واسطے سری نگر بھیجا گیا اور وہاں سے سلیمان شکوہ کو لے کر دربار میں حاضر ہوا اور خلعت و انعام پایا۔
 
92,370

ترامیم