"آشوب پیارے لال" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
آپ لالہ سری رام مصنف 'خم خانہ جاوید' کے عم نامدار تھے۔ 1838 کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ آپ کے جد امجد رائے بال مکند مرہٹوں کے دور میں ممتاز عہدوں پر فائز تھے اور آپ کا خاندانی سلسلہ شہنشاہ اکبر کے وزیر راجہ ٹوڈر مل تک پہنچتا ہے۔ ریاضی کے مشہور پروفیسر ماسٹر رام چند اور مولانا صہبائی آپ کے نامور اساتذہ تھے۔شعر و شاعری کے شوق نے انہیں مرزا غالب کی خدمت میں پہنچا دیا۔ اس سے قبل آپ ایک عرصے تک معلم کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے۔ مرزا غاکب آپ کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ ' اردوئے معلی' کے خطوط اس بات کا زندہ ثبوت ہیں۔ ایک موقع پر لیفٹینٹ گورنر میکلوڈ نے مرزا غالب سے پوچھا " یہ تمہارا بیٹا ہے؟' مرزا غالب نے جواب میں کہا " نہیں ! مگر بیٹے سے زیادہ عزیز ہے" ۔ مرزا غالب سے دہلی میں قیام کے دوران آپ کی تقریبا ہفتہ وار ملاقات ہوتی تھی۔ ایک دفعہ اتفاقا ملاقات کے لئے نہ گئے تو مرزا غالب نے مندرجہ ذیل شعر لکھ بھیجا
آج یکشبنہ کا دن ہے آو گے
یا فقط رستہ ہمیں بتلاو گے
آپ 1857 میں تکمیل علم کے لئے آگرہ چلے گئے۔ وہاں سے فارغ التحصیل ہوئے تو 1858میں بریلی میں سرکاری ملازمت اختیار کر لی۔ ایک سال بعد پنجاب چلے آئے۔ 1864 میں دہلی سے رخصت ہوئے تو مرزا غالب نے لکھا :۔
“ بابو پیارے لال کی مفارقت کا جو رنج مجھے ہوا ہے۔ وہ میرا ہی جی جانتا ہے۔ بس اب