"ہندوستانی پکوان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 4:
اگر ہم ہیندوستانی کھانوں کی تاریخ پر نظر دوڑائیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے راجہ مہاراجہ ،بادشاہ اور نواب ذائقہ دار کھانوں کے دلدارہ تھے۔ان کے شاہی باروچی خانے  لذیذ کھانوں کی تیاری میں اپنی  مثال  آپ تھے۔شاہی ضیافتوں  نے ان  شاہی باروچیوں کے ہنر اور مہارت کو چار چاند لگائے۔ مختلف پکوانوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے اجزا کی وافر اور باآسانی ترسیل نے ان باروچیوں کو نت نئے کھانوں کی تیاری میں آسانی فراہم کی۔
 
=== علاقائی کھانے ===
 
ہندوسات کے مختلف علاقوں میں اپنے جغرافیائی خطہ ،ثقافت ،موسم اور پیداوار کی وجہ سے مختلف اقسام کھانے تیار کیئے جاتے ہیں۔ذیل میں کچھ علاقائی کھانوں کا زکر ہے
 
=== اندھرا پردیش ===
 
اندھرا پردیش کے کھانے  اپنے بہت ذیادہ مصالحہ جات بطور خاص ہلدی کے استعمال کی وجہ سے مشہور ہیں۔چاول کا استعمال بہت ذیادہ ہے جسے عام طور پر اسٹیو،دال یا سبزیوں کے ساتھ کھایا جاتا ہے ۔ ہرے پتوں والی سبزیوں اور بینگن کو دال کے ساتھ پکایا جاتا ہے جسے بہت رغبت سے کھایا جاتا ہے  اچار  یہاں کے کھانوں کا اہم جز ہے بطور خاص آم کا اچار بہت ذیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ناشتے میں دوسا اور وڑا لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں۔