"جیجا بائی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«'''جیجا بائی شاہ جی بھوسلے''' (12 جنوری 1598ء – 17 جون 1674ء) جنہیں بعض اوقات '''راج مات...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
 
اضافہ
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 1:
'''جیجا بائی شاہ جی بھوسلے''' (12 جنوری 1598ء – 17 جون 1674ء) جنہیں بعض اوقات '''راج ماتا جیجا بائی''' اور صرف '''جیجائی''' بھی کہا جاتا ہے، [[مرہٹہ سلطنت]] کے بانی [[چھترپتی]] [[شیواجی]] مہاراج کی والدہ تھیں۔ جیجا بائی سندھ کھیڑ کے لکھوجی جادھوراؤ کی بیٹی تھیں۔ لکھوجی ایک [[مغل]] سردار تھے اور ان کا دعویٰ تھا کہ وہ [[دیوگیری]] کے [[دیوگیری کے یادو|یادو شاہی خاندان]] کی نسل سے ہیں۔
 
== تاریخ ==
جیجا بائی 12 جنوری 1598ء کو صوبہ [[مہاراشٹر]] کے [[ضلع بلڈھانہ]] میں واقع سندھ کھیڑ کے قریب دیول گاؤں میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد کا نام لکھوجی راؤ جادھو اور والدہ کا مہلسابائی تھا۔ ابتدائی عمر ہی میں [[عادل شاہی]] سلاطین کے فوجی کماندار مالوجی بھوسلے کے فرزند شاہ جی بھوسلے سے جیجابائی کا بیاہ ہو گیا تھا۔
 
جیجا بائی کے خسر مالوجی بھوسلے نے انہی کے والد لکھوجی راؤ جادھو کے زیر کمان [[شیلے دار]] کی حیثیت سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا تھا۔ ان کا جادھو خاندان آس پاس کے علاقوں میں صاحب حیثیت سمجھا جاتا جبکہ ان کا سسرالی خاندان کم اہمیت کا حامل تھا۔ بعض بیانات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ خاندان پہلے کاشتکار تھا۔