"رام سنگھ اول" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م خودکار: خودکار درستی املا ← مہاراجا
سطر 24:
 
== شیواجی کے فرار پر معطلی ==
8ویں جلوس میں [[شیواجی]] مرہٹہ نے صلح ہونے کے بعد اول اپنے بیٹے سنبھا جی کو دربار عالمگیری میں بھیج دیا۔ اس کے بعد مہاراجہمہاراجا جسونت سنگھ کے ذریعے سے اپنی جان اور عزت کی حفاظت اور حسن سلوک کا وعدہ لے کر دربار جشن سالانہ کے موقع پر بادشاہ کو سلام کرنے کے لیے خود اکبرآباد چلا آیا۔ بادشاہ نے رام سنگھ اور مخلص خان کو اس استقبال کے واسطے روانہ کیا۔ دربار جشن میں کھڑے ہونے کو بھی معقول جگہ دی جو امرائے خاص کے لیے تھی۔ اسی دن کچھ اور اعزازواکرام بھی ہونے تھے مگر سیوا جی کو اپنے کھڑے ہونے کی جگہ اور درباری رسوم ناگوار اور عزت کے منافی معلوم ہوئے ، اس نے رام سنگھ کو علاحدہ لے جا کر سخت شکایت کی۔ بادشاہ کو یہ حرکت ناگوار گزری اور بغیر کسی اعزاز و عنایت رخصت کے اسے حکم دیا کہ ڈیرہ کو چلا جائے۔ رام سنگھ کو حکم ملا کہ اس کی نگرانی کرے۔ راجا جے سنگھ نے درگزر کی سفارش کی جس پر پہرے اٹھا لیے گئے۔ سیوا جی پہرے اٹھتے ہی بھیس بدل کر آگرہ سے ایسا بھاگا کہ پھر قابو نہ آیا اور راج گڑھ جا پہنچا۔
عالمگیر نے سیوا جی کے بھاگ جانے پر رام سنگھ کو منصب سے معطل کرکے دربار میں آنے کی ممانعت کر دی۔