"سید ممتاز علی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
حوالہ/حوالہ جات کی درستی, غیر ضروری مواد کا اخراج
± اندرونی ربط/روابط
سطر 38:
 
== حالات زندگی ==
مولوی سید ممتاز علی 27 ستبر، 1860ء میں دیوبند، ضلع سہانپور میں پیدا ہوئے۔[[مولانا محمد قاسم نانوتوی]] اور مولوی محمد یعقوب سے قرآن، حدیث اور فقہ کی تعلیم حاصل کی۔ انگریزی کی تعلیم کچھ پرائیویٹ، کچھ اسکولوں میں پائی، [[1876ء]] میں [[لاہور]] چلے گئے اور تا دمِ مرگ وہیں رہے۔ [[1884ء]] میں [[عدالت عالیہ لاہور|پنجاب ہائی کورٹ]] کے مترجم مقرر ہوئے اور [[1891ء]] تک رہے۔ پھر انہوں نے لاہور میں رفاہِ عام پریس قائم کیا، جہاں سے نہایت بلند پایہ کتابیں بہترین طباعت اور کتابت کے ساتھ شائع ہوتی تھی۔ [[یکم جولائی]] [[1898ء]] میں انہوں نے عورتوں کے لیے اعلیٰ پایہ کا ہفتہ وار جریدہ [[حقوق نسواں (جریدہ)|حقوق نسواں]] جاری کیا، جو [[1949ء]] تک جاری رہا۔ [[1909ء]] میں بچوں کے لیے جریدہ '''پھول''' کا اجرا کیا جو [[تقسیم ہند]] کے بعد بھی نکلتا رہا۔ رطانوی حکومت ہند نے ان کی علمی و ادبی خدمات کے صلہ میں انہیں '''شمس العلماء''' کا خطاب دیا۔ [[سر سید احمد خان]] سے ان کے گہرے مراسم تھے۔ اخلاق و مروت کے لحاظ سے ایک بہترین انسان اور نہایت منکسر المزاج اور با اصول شخص تھے۔ ڈراما انارکلی کے مصنف اور [[مجلس ترقی ادب]] لاہور کے سابق ڈائریکٹر امتیاز علی تاج ان کے فرزند ہیں۔<ref name="نقوش">[[نقوش (جریدہ)|نقوش]] لاہور نمبر، شمارہ 92۔ فروری 1962ء، ادارہ فروغِ اردو لاہور، ص 948</ref>
 
== تصانیف ==