"ایک نوعمر لڑکی کی ڈائری" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
انگریزی سے ترجمہ اور تلخیص
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
ایک نوعمر لڑکی کی ڈائری جسے این فرینک کی ڈائری کہا جاتا ہے، این فرینک نامی لڑکی کی ولندیزی زبان میں لکھی ہوئی ڈائری کی کتابی شکل ہے۔ اس لڑکی نے نیدرلینڈز (موجودہ ہالینڈ) پر نازی قبضے کے بعد دو سال چھپ کر گزارے تھے اور یہ ڈائری لکھی تھی۔ 1944 میں اس کا پورا خاندان یہودیوں کے ہاتھ لگ گیا اور برجن بیلسن اذیتی کیمپ میں 1945 میں اس بچی کا انتقال ہوا۔ یہ ڈآئری میپ گیئس کے ہاتھ لگی جس نے اسے اس کے باپ اوٹو فرینک کے حوالے کر دیا۔ اس خاندان میں واحد بچنے والا شخص این فرینک کا باپ ہی تھا۔ تب سے اب تک یہ ڈائری 60 مختلف زبانوں میں چھپ چکی ہے۔
 
یہ کتاب پہلی بار Het Achterhuis. Dagboekbrieven 14 Juni 1942 – 1 Augustus 1944 (The Annex: Diary Notes 14 June 1942 – 1 August 1944) کے نام سے چھپی۔ یہ اشاعت ایمسٹرڈیم میں کانٹیکٹ پبلشنگ میں ہوئی۔ 1952 میں اس کا انگریزی ترجمہ برطانیہ میں شائع ہوا جو کافی پسند کیا گیا۔ 1955 میں اس پر ڈرامہ بنایا گیا جس کی آگے چل کر 1959 میں فلمی تشکیل بھی بنائی گئی۔ ایک نوعمر لڑکی کی ڈائری 20ویں صدی میں سرِفہرست رہنے والی کتب میں سے ایک ہے۔