"حیدرآبادی حلیم" کے نسخوں کے درمیان فرق

کوئی ترمیمی خلاصہ نہیں
م (خودکار: خودکار درستی املا ← لیے، جو)
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
حیدرآبادی حلیم (Hyderabadi Haleem) ہندوستانی شہر حیدرآباد میں حلیم کی ایک مشہور قسم ہے. حلیم گوشت، دالوں اور گندم سے بنی ہوئی ایک ڈش ہے. یہ اصل میں ایک عرب ڈش ہے اور نظام (حیدرآباد ریاست کے سابق حکمران) کے دورحکومت میں چاوش لوگوں کے ذریعے متعارف کرائی گئی. مقامی روایتی مصالحوں کی وجہ سے ایک منفرد حیدرآبادی حلیم بن گئی، جو 19 ویں صدی سے مقامی لوگوں میں مقبول ہوئی.ہوئی۔
 
حیدرآبادی حلیم کو وہی درجہ حاصل ہے جو حیدرآبادی بریانی کو حاصل ہے. حیدرآبادی حلیم کولوگ شادیوں، جشن اور دیگر سماجی مواقع پرتو رکھتےہی ہیں مگر خاص طورپر رمضان المبارک کے دوران افطار میں یا افطار کے بعد حیدرآبادی حلیم سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اکثر کا کہنا یہ ہے کہ حیدرآبادی حلیم فوری طور پر توانائی فراہم کرتی ہے اورقوت میں اضافہ کرتی ہے. یہ رمضان کے خاص ڈشوں میں سے ایک ہے. اس کی ثقافتی اہمیت اور مقبولیت کی شناخت کی وجہ سے 2010 عیسوی میں اسے بھارتی جی آئی ایس (GIS) رجسٹری آفس کی طرف سے جغرافیکل انڈیکیشن اسٹاٹس (GIS) عطا کیا گیا تھا، اس حیثیت کو حاصل کرنے کے لیے یہ بھارت کی پہلی گوشت کی ڈش ہے.