"بنو ہاشم" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی
سطر 1:
قریش میں [[قصی بن کلاب]] پہلا شخص تھے جس نے پانچویں صدی عیسوی میں بعض عرب قبیلوں کو منظم کرکے اپنی قوت بڑھائی اور [[حجاز]] کے علاقے پر قابض ہو کر [[خانہ کعبہ]] کا متولی بن گیے۔ 480ء میں قصی کا انتقال ہوا تو [[عبدمناف|عبد مناف بن قصی]] کی بجائے اس کا بھائی [[عبدالدار]] بر سر اقتدار آیا۔ عبد الدار کی وفات کے بعد عبد مناف کے بہنوئی اور بنی عبد الدار میں حکومت مکہ کے لیے فساد برپا ہوا۔ لیکن ذی اثر لوگوں کی مداخلت سے معاملہ سلجھ گیا، انھوں کعبے کی خدمات کو آپس میں بانٹ لیا اور عبد مناف کا بیٹا عبد الشمس بر سر اقتدار آیا، لیکن کچھ دنوں کے بعد ہی اُس نے اپنے اختیارات و حقوق اپنے بھائی ہاشم کے سپرد کر دیے۔ ہاشم، دولت واقتدار کے باعث قریش میں بہت معزز سمجھے جاتے تھے۔ انھی کی اولاد بنی ہاشم کہلاتی ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہاشم کے پڑپوتے تھے۔ اسی طرح [[علی ابن ابی طالب|حضرت علی]] ان کی اولاد اور خلفائے [[خلافت عباسیہ|بنو عباس]] بھی بنی ہاشم تھے۔
 
پہلی جنگ عظیم تک بنی ہاشم کا ایک فرد [[حسین ابن علی (شریف مکہ)|شریف حسین]] مکہ کا حاکم رہا۔ 26۔ 1926میں [[عبدالعزیز ابن سعود|ابن سعود]] نے مکے پر قبضہ کر لیا اور [[حسین ابن علی (شریف مکہ)|شریف مکہ]] حسین کو نکال دیا۔ مگر انگریزوں نے اس کے بیٹے امیر فیصل کو عراق کا اور امیر عبد اللہ کو اردن کا بادشاہ مقرر کر دیا۔ 1958ء کے انقلاب میں عراق میں [[عبدالکریم قاسم]] نے اس خاندان کے [[فیصل دوم|شاہ فیصل]] کو قتل کر دیا۔ اب صرف اردن میں اس خاندان کے فرد [[عبداللہ دوم|شاہ عبداللہ]] حکمران ہیں۔
 
== بنو ھاشم کے ذیلی قبائل ==