"چینج ڈاٹ آرگ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«'''چینچ ڈاٹ آرگ''' {{دیگر نام|انگریزی=Change.org}} ایک محضری ویب سائٹ ہے جو امریکی ک...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
 
سطر 1:
'''چینچ ڈاٹ آرگ''' {{دیگر نام|انگریزی=Change.org}} ایک [[محضر]]ی ویب سائٹ ہے جو امریکی کمپنی چینج ڈاٹ آرگ انکارپوریشن کے زیر اہتمام مصروف عمل ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ویب سائٹ کے سو ملین سے زائد صارفین ہیں۔ کمپنی کا صدر دفتر [[سان فرانسسکو]]، کیلی فورنیا میں واقع ہے۔ اس ویب سائٹ کا مقصد دنیا بھر کے عوام کو حکام بالا کے لیے اپنے مسائل و مشکلات پر محضر تیار کرنے اور انہیں پیش کرنے کی آسانی فراہم کرنا ہے۔ [[ورجن امریکا]]، [[تنظیم برائے بین الاقوامی عفو عام|ایمنسٹی انٹرنیشنل]] اور [[ہیومن سوسائٹی]] جیسے ادارے اس ویب سائٹ کا تعاون کرتے اور اپنے محضر کی تشہیر کرتے ہیں۔ چینچ ڈاٹ آرگ کا مشن اس کے اپنے الفاظ میں کچھ یوں ہے: "عوام جس تبدیلی کے خواہش مند ہیں انہیں خود اس تبدیلی کو لانے کے لیے آگے بڑھانا"۔ چنانچہ اس ویب سائٹ پر عوام کی جانب سے جو محضر پیش کیے جاتے ہیں ان میں اقتصادی و فوجداری انصاف، [[انسانی حقوق]]، [[تعلیم]]، ماحولیات کا تحفظ، حقوق حیوانات، [[صحت]] اور محفوظ غذا جیسے موضوعات خاصے مقبول ہیں۔
 
[[زمرہ:2004 میں قائم شدہ انٹرنیٹ املاک]]
[[زمرہ:ریاستہائے متحدہ میں 2007ء کی تاسیسات]]
[[زمرہ:سیاست اور طرزیات]]
[[زمرہ:معاشرتی طرزیات]]