"جماعت بندی" کے نسخوں کے درمیان فرق

م
خودکار: خودکار درستی املا ← ہوں گے
م (خودکار: خودکار درستی املا ← ان کے)
م (خودکار: خودکار درستی املا ← ہوں گے)
جانداروں (حیوانات و نباتات) کو جن درجات میں تقسیم کیا جاتا ہے وہ یوں ہیں کہ: میدان، مملکہ، شعبہ، جماعت، ذیلی جماعت، طبقہ، خاندان، جنس اور پھر نوع۔ یہ تو کل نو الفاظ ہوئے اور انکو تو سمجھا جاسکتا ہے مگر ان میں آنے والے لاتعداد حیوانات اور پودے! کتنوں کی درجہ بندی کو سمجھ سکتا ہے ایک انسانی ذہن؟ کیا انہیں انگریزی ہی میں لکھ دیا جائے؟ کیا اس طرح انگریزی میں لکھنے سے انکا مفہوم سمجھ میں آجائے گا؟ ان تمام سوالات کا حل اور اس [[:Category:شجرحیات|شجرحیات]] کے پیچ در پیچ بل کھاتے اژدہا پر قابو پانا عام اور رائج طریقہ سے ناممکن ہی نہیں، فضول اور نقصان دہ بھی ہے۔ اس کے ليے کوئی ایسا طریقہ اختیار کرنا پڑے گا کہ سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے۔
 
بس اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے اردو ویکیپیڈیا پر انگریزی کے ٹیڑھے ٹیڑھے ناموں کو جوں کا توں لکھ دینے کی بجائے باقاعدہ اصول اور ضوابط کی بنیادوں پر اردو کے نام بناکر استعمال کیے گئے ہیں۔ گو یہ نام شائد پیچیدہ تو محسوس ہوں مگر اس کے باوجود یہ اتنے پیچیدہ نہیں ہونگےہوں گے جتنے انگریزی کے نام اردو ابجد میں لکھنے سے ہوجاتے ہیں۔ اور پھر یہ کہ چونکہ ان ناموں کو اپنانے کے اصول اور ضوابط بھی اس صفحہ پر درج کیے گئے ہیں تاکہ کسی دقت کی صورت میں ان کی جانب رجوع کیا جاسکے۔
== درجات اور انکا اسم حفظی ==
اوپر بیان کردہ عبارت میں جو 9 عدد نام درجات کے مندرج ہیں وہ ایک مکمل ترین فہرست ہے۔ عموما کسی بھی جاندار (جانور یا پودے) کے ذکر کے ساتھ جن درجات کو لازمی ذکر کیا جاتا ہے وہ پالائی سے زیریں درجہ کی جانب یہ ہیں
111,622

ترامیم