"عمرہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← ہوں گے
سطر 1:
{{حج و عمرہ}}
فقہی مسایل اور قیودات کی وضاحت کے بغیر یہاں عوام کے مناسب اسان طورپر '''عمرہ''' ار [[حج کا طریقہ]] لکھاجاتاہے۔ اس میں جو باتیں جہاں جس طرح کرنی لکھی گءی ہیں، ضروری نہیں ہے کہ اسی طرح کرنا ضروری ہو، بلکہ آسان طریقہ لکھاگیاہے، مثلا احرام کے بارے میں لکھاہے کہ اپنے مقامی ایر پورٹ سے باندھ لیں، یہ اس لیے عام طورپر ہواءی جہاز کے سفر کے درمیان میقات آجاتی ہے اور اس وقت احرام باندھنا دشوار ہوتاہے۔
 
== عمرہ کااحرام ==
سطر 18:
# بال کٹوانا یا منڈوانا (یہ بھی واجب ہے)۔
 
طواف : طواف کے معنی بیت اللہ کے چاروں طرف ایک خاص طریقے سے سات چکر یعنی سات مرتبہ گھومنا ہے۔ طواف کی ابتدا حجرِ اسود سے ہوتی ہے، اس لیے کعبۃ اللہ کے جس کونہ میں [[حجر اسود]] لگا ہو ا ہے، حکومت سعودیہ نے اس جانب کالے پتھر کی ایک لمبی لکیر بنادی ہے، اس طرف پہونچنے کی کوشش کریں۔ لکیر کے قریب پہونچ جائیں تو لکیر سے آدھا فٹ قبل بائیں طرف بیت اللہ کی جانب منھ کرکے کھڑے ھو جائیں، اس کے بعد اضطباع کریں یعنی داہنے کندھے کے نیچے سے چادر نکال کر بائیں کندھے پر ڈال دیں، اس کے بعد طواف کی نیت کریں اور یہ بات یاد رکھیں کہ طواف میں نیت فرض ہے، بغیر نیت کے طواف ادا نہیں ہوگا۔ نیت کے الفاظ یہ ہیں:
 
اَللّٰھُمَّ اِنِّی اُرِیدُ طَوَافَ بَیتِکَ الحَرَامِ، سَبعۃ اَشوَاطٍ لِلّٰہِ تَعَالٰی، فَیَسِّرہ لِی، وَ تَقَبَّلہ مِنِّی۔
سطر 24:
اب د ا ہنی طرف اتنا ہٹو کہ آپکے پاوں سیاہ لکیر پر آجائیں اور حجر اسود ٹھیک آپکے سامنے ھو جائے اس کے بعد یہ دعا پڑھو : بِسمِ اللّٰہِ، اللّٰہُ اکبَر، وَ لِلّٰہِ الحَمد
 
مذکورہ دعا کے ساتھ اپنے دونوں ہاتھ اس طرح اٹھائیں جس طرح نماز میں کانوں تک اٹھا ہیں پھر چھوڑ دیں اور حجر اسود کو استلام یا بوسہ دیکر دا ہنی طرف گھوم کر طواف شروع کریں، مرد پہلے تین چکروں میں رمل کرے یعنی جھپٹ کر تیزی کے ساتھ چلے، زور سے قدم اٹھائے۔ قدم نزدیک نزدیک رکھتے ہوئے موندھوں کو پہلوانوں کی طرح خوب ہلاتا ہوا چلے۔ اور مابقیہ چار چکر اپنی اصلی رفتار سے پورے کریں۔ آپکو بیت اللہ کے گرد گھوم کر سات چکر پورے کرنے ہیں، ہر چکر حجر اسود والے کونے سے شروع ھوگا اور وہیں آکر پورا ہوگا، ہر چکر پورا ھونے پر آپکو بِسمِ اللّٰہِ، اللّٰہُ اکبَر، وَ لِلّٰہِ الحَمدُ پڑھ کر حجر اسود کو بوسہ یا استلام کرکے نیا چکر شروع کرنا ہے اور جب جب [[رکن یمانی]] پر پہونچیں تو اس کو دونوں ہاتھ یا صرف دائیں ہاتھ سے چھو لینا سنت ہے،اس کو بوسہ دینا خلاف سنت ہے، ہاں مگر اس بات کا خیال رکھیں کہ سینہ بیت اللہ کی طرف مڑنے نہ پائے، اگر رکن یمانی پر ہاتھ لگانے کا موقع نہ ملے تو بغیر ہاتھ لگائےگذر جائیں۔ اس طرح جب سات چکر پورے کرکے ساتویں چکر کے اختتام پر حجر اسود کو بوسہ دینگے تو یہ اس طواف کا آٹھواں بوسہ ھوگا، ایک بوسہ وہ جو طواف شروع کرتے وقت لیا تھا اور سات بوسے، سات چکروں کے۔ اس طرح مجموعی آٹھ بوسے ہوں گے۔
 
دوران طواف کوئی مخصوص دعا پڑھنا ضروری نہیں ہے، اگر دعائیں یاد نہ ھوں تو اپنی [[مادری زبان]] میں اللہ تعالٰی سے جو مانگنا چاہیں مانگتے رہیں، اگر کچھ بھی پڑھے بغیر، خاموشی کے ساتھ بیت اللہ کے گرد سات چکر لگاوگے تو بھی آپکا طواف ھوجائیگا۔ مگر اچھا یہ ہے کہ کم از کم مذکورہ ذیل دو دعائیں ضرور یاد فرمالیں۔
# سُبحَانَ اللّٰہِ، وَ الحَمدُ لِلّٰہِ، وَ لا اِلٰہَ اِلاّ اللّٰہُ، وَ اللّٰہُ اَکبَر، وَ لا حَو´لَ وَ لا قُوَّةَ اِلاّ بِاللّٰہِ العَلِیِّ العَظِیمِ۔
# رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنیَا حَسَنَہً وَ فِی الآخِرَةِ حَسَنَةً وَ قِنَا عَذَابَ النَّار
سطر 57:
[[زمرہ:عربی الفاظ اور جملے]]
[[زمرہ:مکہ]]
[[زمرہ:خودکار ویکائی]]