"انگریزی زبان" کے نسخوں کے درمیان فرق

م
یورپی کونسل using AWB
م (خودکار: اضافہ ناوبکس > سانچہ:جزائر برطانیہ (بدرخواست صارف:BukhariSaeed))
م (یورپی کونسل using AWB)
|nation={{Plainlist|
* [[فہرست ممالک انگریزی بطور سرکاری زبان]]
* [[فہرست ممالک انگریزی بطور سرکاری زبان]]<br/>
{{List collapsed|titlestyle= font-weight:normal; background:transparent; text-align:left; |title= Various organisations|
* [[اقوام متحدہ]]
* [[یورپی اتحاد]]
* [[دولت مشترکہ ممالک]]
* [[یورپییورپ کی کونسل]]
* [[بین الاقوامی عدالت جرائم]]
* [[بین الاقوامی اولمپک کمیٹی]]
[[فائل:Anglospeak(800px).png|تصغیر|300px|نیلا: وہ ممالک جہاں انگریزی باضابطہ زبان ہے۔ آسمانی: وہ ممالک جہاں انگریزی باضابطہ زبان تو ہے لیکن بنیادی زبان کے طور پر نہیں بولی جاتی]]
 
'''انگریزی''' ('''English''') [[انگلستان]] سمیت دنیا بھر میں بولی جانے والی ایک وسیع زبان ہے جو متعدد ممالک میں بنیادی زبان کے طور پر بولی جاتی ہے۔ دنیا کے کئی ممالک میں ثانوی یا سرکاری زبان کی حیثیت رکھتی ہے۔ انگریزی [[دُنیا|دنیا]] میں سب سے زیادہ پڑھی اور سمجھی جانے والی زبان ہے جبکہ یہ دنیا بھر میں رابطے کی زبان سمجھی جاتی ہے۔
 
مادری زبان کے طور پر [[دُنیا|دنیا]] کی سب سے بڑی زبان [[جدید چینی]] ہے جسے 70 کروڑ افراد بولتے ہیں، اس کے بعد انگریزی ہے جو اکثر لوگ ثانوی یا رابطے کی زبان کے طور پر بولتے ہیں جس کی بدولت دنیا بھر میں انگریزی بولنے والے افراد کی تعداد ایک ارب سے زیادہ ہو گئی ہے۔
 
دنیا بھر میں تقریباً 35 کروڑ 40 لاکھ افراد کی مادری زبان انگریزی ہے جبکہ ثانوی زبان کی حیثیت سے انگریزی بولنے والوں کی تعداد 15 کروڑ سے ڈیڑھ ارب کے درمیان میں ہے۔ [[پاکستان]]،[[انڈیا]] اور [[بنگلہ دیش]] میں زبان آہستہ آہستہ وسعت پکڑ رہی ہے۔
 
انگریزی مواصلات، تعلیم، کاروبار، ہوا بازی، تفریح، سفارت کاری اور انٹرنیٹ میں سب سے برتر بین الاقوامی زبان ہے۔ یہ [[1945ء]] میں [[اقوام متحدہ]] کے قیام سے اب تک اس کی باضابطہ زبانوں میں سے ایک ہے۔
 
انگریزی بنیادی طور پر مغربی جرمینک زبان ہے جو قدیم انگلش سے بنی ہے۔ سلطنتِ برطانیہ کی سرحدوں میں توسیع کے ساتھ ساتھ یہ زبان بھی انگلستان سے نکل کر [[ریاستہائے متحدہ امریکا|امریکا]]، [[کینیڈا]]، [[آسٹریلیا]]، [[نیوزی لینڈ]] سمیت دنیا بھر میں پھیلتی چلی گئی اور آج [[برطانیہ]] یا [[ریاستہائے متحدہ امریکا|امریکا]] کی سابق نو آبادیوں میں سے اکثر میں یہ سرکاری زبان ہے جن میں [[پاکستان]]، [[گھانا]]، [[بھارت]]، [[نائجیریا]]، [[جنوبی افریقا]]، [[کینیا]]، [[یوگنڈا|یوگینڈا]] اور [[فلپائن]] بھی شامل ہیں۔
 
سلطنتِ برطانیہ کی وسیع سرحدوں کے باوجود انگریزی 20 ویں صدی تک دنیا میں رابطے کی زبان نہیں تھی بلکہ اسے یہ مقام [[دوسری جنگ عظیم]] میں امریکا کی فتح اور دنیا بھر میں امریکی ثقافت کی ترویج کے ذریعے حاصل ہوا خصوصا ذرائع مواصلات میں تیز ترقی انگریزی زبان کی ترویج کا باعث بنی۔
 
{{افریقی اتحاد کی زبانیں}}
 
{{جزائر برطانیہ}}
 
[[زمرہ:انگریزی زبان]]
[[زمرہ:آسٹریلیا کی زبانیں]]
87,008

ترامیم