"خروج: خدایان اور بادشاہان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 52:
 
== کہانی کا موضوع ==
1300قبل مسیح میں موسیٰ عہ مصر کے [[شاہی خاندان]] کا ایک رکن اور فوجی سرکردہ تھا جو حتیوں سے جنگ کے لیے رعمسیس کے ہمراہ فوج آمادہ کرتاہے۔ [[رعمسیس]] کا والد [[سیتی اول]] پیشنگوئی کرتا ہے کہ دونوں (موسیٰ اور رعمسیس) میں سے ایک۔۔۔۔ دوسرے کی جان بچائے گا اور مصلح (رہنما) بنے گا۔حتیوں سے جنگ کے دوران موسیٰ رعمسیس کی جان بچاتاہے۔ بعدازاں موسیٰ ضروری کام سے مصر کے دوسرے شہر بیتوم روانہ ہوتاہےتاکہ سلطنت مصر کے نائب سے ملاات کرےجو کہ بیتوم می ں عبرانی غلاموں کی نگرانی کی شاہی خدمت انجام دے رہاہوتاہے۔موسیٰ وہاں ایک عبرانی غلام یوشع کی جاں بخشی کرواتاہے۔ اس کے علاوہ وہ حیرت انگیز مشاہدہ کرتا ہے کہ عبرانی غلام نہائت برے حالات سے دوچار ہیں۔ ان کو محنت کے بدلے میں بہت کم کھانا اور انتہائی گھٹیا درجے کی سہولیات دی جاتی تھیں۔جلد ہی وہ ایک عبرانی یہودی [[نون]] ([[یشوع علیہ السلام|مزید دیکھیے یوشع بن نون]]) سے ملتا ہے جو موسیٰ کو اسکے اصل حسب و نسب سے آگاہ کرتاہے۔وہ موسیٰ کو بتاتاہے کہ وہ مصری نہیں بلکہ
ایک عبرانی بچہ تھا جس کے ماں باپ عبرانی غلام تھے ، فرعون مصر نے کسی وجہ سے حکم دیاتھا کہ عبرانیوں کےپیدا ہونے والے ہر پہلوٹھی کے بچے کو قتل کر دیاجائے۔موسیٰ کے ماں باپ بھی اسی پریشانی سے دوچار تھے کہ کیسے موسیٰ کو بچائیں، ایسے میں انہوں نے تدبیر کی کہ کسی طریقے سے موسیٰ کو ایک ٹوکری میں ڈال کر دریاکی لہروں کے سپرد کر دیا، اس دریا میں سے ایک ندی فرعون کے محل کے حصے میں سے گزرتی تھی جہاں فرعون کی بیوی اپنی خاص سہیلیوں کے ہمراہ سیر کیاکرتی تھی، اس نے جب ٹوکری میں خوبصرت بچے کو دیکھا تو اس بچے کو اپنالیا، مریم جو موسیٰ کی بہن تھی اور ٹوکری کی نگرانی کرتی ہوئی محل تک پہنچی تھی کسی طریقے سے وہ موسیٰ کے لیے آیا مقرر کردی گئی ۔ موسیٰ یہ سب سن کر حیران ہونے کے علاوہ اس کو ایک افسانوی داستان اور یہودی غلاموں کی اختراع قرار دیکر نون سے ناراض ہوتے ہوئے اس خفیہ مجلس سے روانہ ہوجاتاہے، تاہم دو عبرانی اس کہانی کو سن لیتے ہیں جو نائب السلطنت کے جاسوس ہونے کے ناطے فوری طور پر نائب السلطنت کو آگاہ کردیتے ہیں۔
موسیٰ کی ممفس واپسی کے بعد فرعون سیتی وفات پاجاتا ہے جس کے بعد اسکا بیٹا رعمسیس (رعمسیس دوم) بطور فرعون مصر اقتدار کی مسند پر براجمان ہوجاتاہے۔اسی دوران نائب السلطنت بیتوم سے رعمسیس دوم کے دربار میں حاضر ہوتاہے تاکہ موسیٰ کی حقیقت بیان کرسکے۔ رعمیسس دوم نائب السلطنت کی زبانی موسیٰ کے بارے میں سن کر تذبذب میں مبتلاہوجاتاہے کہ اس کہانی پر یقین کرے یا ناکرے۔ تاہم ملکہ طویا کے اکسانے پر رعمسیس دوم مریم کو بلواتا ہے تاکہ اس سے اس بابت سوال کرے، مریم اس حقیقت سے منکر ہوجاتی ہے کہ وہ موسیٰ کی بہن ہے۔لیکن جب رعمسیس دوم مریم کا ہاتھ کاٹنے کی دھمکی دیتاہے تو موسیٰ اقرار کرلیتاہے کہ وہ اصل میں ایک عبرانی النسل ہے۔ رعمسیس دوم کی بیوی کی خواہش ہوتی ہے کہ فرعون موسیٰ کو قتل کروادے لیکن رعمسیس دوم فرعون مصر فیصلہ کرتاہے کہ موسیٰ کو جلاوطن کر دیاجائے۔مصر چھوڑنے سے پہلے موسیٰ کو اجازت دی جاتی ہے کہ وہ اپنی ماں اور بہن مریم سے مل لے۔ موسیٰ کی ماں اور بہن موسیٰ کو اس کے اصل عبرانی نام موشے سے پکارتی ہیں۔ صحرا میں سفر کے دوران موسیٰ کا گزر ایک مختصر سی آبادی مدین پر سے ہوتاہے جہاں اسکی ملاقات [[صفورہ]] (Zipporah) اور اسکے باپ یترو ([[شعیب]]) (Jethro (Bible))سے ہوتی ہے۔موسیٰ گدڑیا بن کر انکی بھیڑوں کی دیکھ بھال کرنے لگتاہے، بعدازاں صفورہ سے شادی کرتاہے اور ایک بیٹے [[جیرسوم]] (Gershom) کا باپ بنتاہے۔
سطر 86:
== نمائش ==
اس فلم کو دسمبر کے اولین اختتامی ہفتے مورخہ 4 اور 5 دسمبر کومختلف ممالک ([[جنوبی کوریا]]، [[میکسیکو]]،[[ہانگ کانگ]] اور [[ہندوستان]])سمیت دنیا بھر ک6462 سینماؤں میں نمائش کے لیے پیش کیاگیا۔
12 دسمبر کو [[شمالی امریکہ]] کے خطے میں اس فلم کو 3503سینماؤں میں جبکہ 26دسمبر کو [[برطانیہ]] میں نمائش کے لیے پیش کر دیاگیا۔
اس فلم کو روایتی طریقے سے دو جہتی، سہ جہتی (2D, 3D)اور سہ جہتی آئی ماکس (IMAX 3D)اشکال میں پیش کیاگیاتھا۔
 
== پذیرائی ==
=== باکس آفس ===
اس فلم نے افتتاح کے دن امریکہ بھر میں8.7ملین [[امریکی ڈالر]] کمائے۔افتتاحی ہفتے میں اس فلم نے 24,114,935ڈالر کمائے یعنی اوسطا فی سینما 6,884ڈالر۔ یہ شرح آمدنی دیگر بائبلی داستان [[نوح (فلم 2014)|نوح]] کی آمدنی سےکمتر تھی۔
=== تنقید ===
اس فلم پر بہت منفی اور مثبت تبصرے موصول ہوئے ہیں۔اس فلم میں اداکاروں کی اداکاری اور تکنیکی مہارت قابل تعریف ٹھہری تاہم اس فلم کے کمتر درجے کے مکالمے ، مناظر کی رفتار اوراداکاری میں ٹھہراؤ نے مجموعی طور پر فلم پر منفی اثر ڈالا۔
سطر 127:
[[زمرہ:ہسپانیہ میں عکس بند فلمیں]]
[[زمرہ:امریکی تھری ڈی فلمیں]]
[[زمرہ:خودکار ویکائی]]