"فرانس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
درستی حرف
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 59:
'''جمہوریہ فرانس''' یا '''فرانس''' {{دیگر نام|فرانسیسی=République française، دفتری نام: جمہوریہ فرانس}} ایک [[خود مختار ریاست]] ہے جس کی عمل داری میں [[مغربی یورپ]] کا [[میٹروپولیٹن فرانس]] اور [[سمندر پار فرانس|سمندر پار واقع متعدد علاقے اور عمل داریاں]] شامل ہیں۔ فرانس کا میٹروپولیٹن خطہ [[بحیرہ روم]] سے [[رودبار انگلستان]] اور [[بحیرہ شمال]] تک نیز [[دریائے رائن]] سے [[بحر اوقیانوس]] تک پھیلا ہوا ہے، جبکہ سمندر پار علاقوں میں [[جنوبی امریکا]] کا [[فرانسیسی گیانا]] اور [[بحر الکاہل]] و [[بحر ہند]] میں واقع متعدد جزائر شامل ہیں۔ ملک کے [[فرانس کے علاقے|18 خطوں]] (جن میں سے پانچ سمندر پار واقع ہیں) کا مکمل رقبہ 643,801 مربع کلومیٹر (248,573 مربع میل) ہے جس کی مجموعی آبادی (جون 2018ء کے مطابق) 67.26 ملین (چھ کروڑ اکہتر لاکھ چھیاسی ہزار چھ سو اڑتیس) نفوس پر مشتمل ہے۔ فرانس ایک [[وحدانی ریاست|وحدانی]] نیم صدارتی جمہوریہ ہے جس کا [[دار الحکومت]] [[پیرس]] ہے۔ یہ فرانس کا سب سے بڑا شہر اور ملک کا اہم ترین ثقافتی و اقتصادی مرکز ہے۔ دیگر اہم شہروں میں [[مارسئی]]، [[لیون]]، [[لیل]]، [[نیس]]، [[تولوز]] اور [[بورڈو]] قابل ذکر ہیں۔
 
وہ خطہ جو اس وقت میٹروپولیٹن فرانس کہلاتا ہے، [[آہنی دور]] میں اس جگہ [[سیلٹک]] قوم سے تعلق رکھنے والے [[گال (قوم)|گال]] آباد تھے۔ [[رومی جمہوریہ|روم]] نے 51 ق م میں اس خطہ پر قبضہ کیا جو 476ء تک برقرار رہا۔ بعد ازاں جرمانی [[فرانک]] یہاں آئے اور انہوں نے [[مملکت فرانس]] کی بنیاد رکھی۔ عہد وسطیٰ کے اواخر میں فرانس نے [[جنگ صد سالہ]] (1337ء تا 1453ء) میں فتح حاصل کی جس کے بعد فرانس ایک بڑی یورپی طاقت بن کر ابھرا۔ نشاۃ ثانیہ کے وقت فرانسیسی ثقافت پروان چڑھی اور ایک [[فرانسیسی استعماری سلطنت|عالمی استعماری سلطنت]] کی ابتدا ہوئی جو بیسویں صدی عیسوی تک دنیا کی دوسری عظیم ترین سلطنت سمجھی جاتی تھی۔ سولہویں صدی عیسوی میں [[کاتھولک کلیسیا|کاتھولک]] اور [[پروٹسٹنٹ مسیحیت|پروٹسٹنٹ]] کے درمیان میں مذہبی جنگیں عروج پر تھیں اور یہ پوری صدی انہی جنگوں کے نام رہی، تاہم [[لوئی چودھواںچودہواں]] کے زیر اقتدار فرانس یورپ کی غالب تمدنی، سیاسی اور فوجی طاقت بن گیا۔ اٹھارویں صدی عیسوی کے اواخر میں عظیم الشان [[انقلاب فرانس]] رونما ہوا جس نے [[مطلق بادشاہت|مطلق العنان شہنشاہی]] کا خاتمہ کرکے [[فرانسیسی جمہوریہ اول|عہد جدید کے اولین جمہوریہ]] کی بنیاد رکھی اور حقوق انسانی کے اعلامیہ کا مسودہ پیش کیا جو بعد میں اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کے منشور کا محرک بنا۔
 
== جغرافيہ ==