"فرانس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
←‏تاریخ: اضافہ
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 69:
 
لفظ "فرانک" کی ابتدا کے متعلق متعدد نظریات بیان کیے جاتے ہیں۔ [[ایڈورڈ گبن]] اور [[جیکب گرم]] کے پیشرووں کا خیال تھا کہ اس لفظ کا تعلق انگریزی لفظ "فرینک" (frank یعنی آزاد) سے ہے۔ کہا جاتا ہے کہ گال کی فتوحات کے بعد فرانک ہی تھے جو محصولات سے آزاد رہے، اسی لیے انہیں فرانک کہا جانے لگا۔ دوسرا نظریہ یہ ہے کہ لفظ "فرانک" ابتدائی جرمنی زبان کے لفظ frankon سے مشتق ہے جس کے معنی چھوٹے نیزے یا برچھی کے ہیں اور چونکہ فرانک قوم نیزہ افگنی میں معروف تھی، اس لیے وہ فرانک مشہور ہوئے۔ تاہم یہ بات طے ہے کہ فرانکوں کے استعمال کی بنا پر ان ہتھیاروں کا یہ نام پڑا، نہ کہ ہتھیاروں کے استعمال سے اس قوم کا نام فرانک ہوا۔
 
== تاریخ ==
=== ماقبل تاریخ (چھٹی صدی ق م سے قبل) ===
موجودہ فرانس میں [[ہومو (جنس)|انسانی زندگی]] کے آثار اٹھارہ لاکھ برس سے پائے جاتے ہیں۔ ماضی میں یہاں [[باشعور آدمی|انسانی آبادی]] کو ناخوشگوار اور بدلتے موسموں کا سامنا رہا جن میں سخت برفانی دور بھی آئے۔ یہاں ابتدائی انسانی انواع خانہ بدوشی کی زندگی بسر کرتی اور شکار کرکے اپنی غذا کا انتظام کرتی تھیں۔ فرانس میں [[بالائی قدیم سنگی دور]] کے منقش غاروں کی بڑی تعداد موجود ہے جن میں مشہور ترین اور محفوظ ترین غار [[لاسکو]] ہے جو اندازاً 18000 ق م کی ہے۔ برفانی دور کے اختتام (10000 ق م) کے وقت اس خطے کی آب و ہوا معتدل ہو گئی اور اندازاً سات ہزار ق م سے مغربی یورپ کا یہ حصہ [[نیا سنگی دور|نئے سنگی دور]] میں داخل ہوا اور اس کے باشندوں نے خانہ بدوشی ترک کر کے مستقل سکونت اختیار کی۔
 
آبادیاتی اور زراعتی ترقی کے بعد چوتھے اور تیسرے ہزارے کے درمیان میں [[فلزیات]] کا ظہور ہوا۔ ابتدا میں یہ لوگ [[سونا]]، [[تانبا]] اور [[کانسی]] کو استعمال کرتے رہے، بعد میں لوہے کا انکشاف ہوا۔ آج بھی فرانس میں نئے سنگی دور میں تعمیر شدہ متعدد سنگی عمارتیں موجود ہیں جن میں انتہائی کثیف [[کارناک پتھر]]وں کا مقام خاصا مشہور ہے۔ یہ مقام اندازاً 3300 ق م کا ہے۔
 
== جغرافيہ ==