"بمل رائے" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
{{خانہ معلومات شخصیت
| بمل رائے =
}}
 
ہندوستانی سینما کے مشہور ہدایت کار۔ جولائی [[1909ء]] کو [[ڈھاکہ]] کے ایک زمیندار خاندان میں پیدا ہوئے، لیکن کم عمری میں ہی ان کے والد کا انتقال ہو گیا اور گھر کی ذمہ داریاں ان کے کاندھوں پر آپڑیں۔ اس زمانے میں زمینداروں کے ذریعہ مزارعوں پر جو مظالم کیے جاتے تھے یا کھیت مزدوروں کا جو استحصال کیا جاتاتھا، انہیں بمل رائے نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔ اسی لیے بمل رائے نے جن فلموں کی ہدایت کاری کی ان میں یہ اثرات صاف نظر آتے ہیں۔ ملک کی تقسیم کے بعد [[1947ء]] میں وہ بیوہ والدہ اور چھوٹے بھائی کے ساتھ [[کولکاتہ|کلکتہ]] چلے آئے تھے اور یہاں انہیں بہت ہی بے سروسامانی میں زندگی کے دن گزارنے پڑے۔ اس جدو جہد کے دوران ہی ان کی ملاقات فلموں سے وابستہ پی سی بروا سے ہو گئی، جنہوں نے بمل رائے کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے ان کو اپنی فلم [[دیو داس]] میں معاون بنایا تھا۔