"کنوار پن" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ
تصویر
سطر 1:
[[فائل:Maria maidens.png|تصغیر|[[مجارستان|ہنگری]] کے ایک گرجا گھر میں کنواری سفید پوش لڑکیاں گروپ فوٹو میں بیٹھی ہیں۔ یہ تصویر [[1920ء]] کی ہے۔ ]]
'''کنواری پن''' یا '''کنواراپن''' لفظی طور پر وہ کیفیت ہے جس میں کوئی عورت یا آدمی صنف مخالف کے ساتھ جنسی تعلق قائم نہیں کرتا۔ مذکورہ الفاظ میں کنواری پن کا اطلاق عورتوں کے لیے ہوتا ہے جب کہ کنوارے پن کا اطلاق مردوں پر ہوتا ہے۔ چوں کہ تیسری دنیا جس میں [[بھارت]] اور [[پاکستان]] شامل ہیں، اس میں جنسی تعلق یا ہم بستری کو شادی کے ساتھ مربوط کر کے دیکھا جاتا ہے اور کئی خاندانوں بغیر شادی کے ہم بستری کا تصور ہی نہیں ہے، اس لیے سیاق و سباق کے لحاظ سے کنواری لڑکی سے مراد وہ لڑکی ہے جس کی کہ کبھی شادی نہیں ہوئی اور کنوارے لڑکے سے مراد وہ لڑکا ہے جس کی کبھی شادی نہیں ہوئی۔ مفہوم کے اعتبار سے [[بر صغیر]] کے سماج میں لڑکی کے کنوارے پن کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ ایک غیر شادی شدہ لڑکی کا ظاہری علامات سے کنواری نہ ہونے کے ثابت ہونے کی صورت میں خاندان کی رو سیاسی اور خود اس لڑکی کی شدید بدنامی تسلیم کی جاتی ہے۔ اسی طرح جہاں کسی کنواری یا غیر شادی شدہ لڑکی کے لیے بے شمار رشتے پیش ہوتے ہیں، وہیں مطلقہ یا بیوہ لڑکی کسی شادی کے رشتے کے لیے کم ہی ترجیح دی جاتی ہے۔