"شاہ ولی اللہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
درستی
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 13:
انہوں نے مسلمانوں کو سیاسی حیثیت سے مضبوط بنانے کے لیے بادشاہوں اور امرا سے خط کتابت بھی کی۔ چنانچہ [[احمد شاہ ابدالی]] نے اپنا مشہور حملہ شاہ ولی اللہ کے خط پر ہی کیا جس میں اس نے [[تیسری جنگ پانی پت|پانی پت کی تیسری لڑائی]] میں [[مرہٹے|مرہٹوں]] کو شکست دی تھی۔
 
شاہ ولی اللہ نے سماجی اصلاح کا بھی کام کیا۔ مسلمانوں میں ہندوؤں کے اثر کی وجہ سے بیوہ عورتوں کی شادی بری سمجھی جانے لگی تھی۔ شاہ ولی اللہ نے اس رسم کی مخالفت کی اسی طرح انہوں نے بڑے بڑے مہر باندھنے اور خوشی و غم کے موقع پر فضول خرچی سے روکا۔ حضرت شاہ ولی اللہ امت کے کلیدی مسائل کو مستقبل کی نظر سے بھی دیکھتے تھے۔ آپ نے اپنی کتاب تفہیمات الٰہیہ میں حضرت عیسیٰ کی آمد کو مد ِنظر رکھتے ہوئے آیت خاتم النبین اور حدیث لا نبی بعدی کی صحیح اور محقق تفسیر پیش کی ہے کہ اس کے معانی یہ کیے ہیں کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد صرف تشریعی نبوت ختم ہوئی ہے نہ کی مقام نبوت۔ لیکن ہمارے علما نے آج کل یہ کام پکڑا ہوا ہے کہ لوگوں کو یعنی عوام کو اصل تاریخ ہی نہیں بتاتے۔ اگر یہ حوالہ قادیانی اپنے حق میں پیش کرتے ہیں تو کیا ہم تاریخ سے یہ چیزیں نکال دیں گے اور سچائی چھپائیں گے؟، کوئی رہے یا نہ رہے لیکن ہم یعنی یہ امت ضرور رہے گی اور اللہ تعالیٰ ان علما کی جگہ ایسے علما لے آئے گا جو سچ بات بتائیں گے یہ نہیں دیکھیں گے کہ بات ان کے حق میں جاتی ہے یا دوسرے کے حق میں۔
 
انہوں نے مسلمانوں کے مختلف فرقوں کے اختلافات کو ختم کرنے کی کوشش کی اور اس پر زور دیا کہ اختلاف کی صورت میں انتہا پسندی کی جگہ اعتدال سے کام لیا جائے۔