"ملیریا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
'''ملیریا''' یا '''باری کا بخار''' [[مچھر]] سے پھیلنے والا ایک [[متعدی مرض]] ہے جو یک [[خلیہ|خلوی]] جسم کے [[جراثیم|جرثومے]] [[پلازموڈیم]] کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ بیماری [[دُنیا|دنیا]] بھر میں پائی جاتی ہے، جس میں خصوصاً امریکی، ایشیائی اور افریقی ممالک شامل ہیں۔ ہر سال پوری دنیا میں 500 - 350 ملین افراد ملیریا کا شکار ہوتے ہیں۔<ref>{{حوالہ جال| مصنف = | ربط =http://www.cdc.gov/malaria/facts.htm | تاریخ اشاعت = | عنوان =ملیریا بارے حقائق| ترجمہ عنوان = | ناشر =سینٹر برائے علاج و تدارک متعدی امراض | زبان = }}</ref> اسی طرح ہر سال 1 سے 3 ملین افراد ملیریا کے مرض میں مبتلا ہو کر ہلاک ہو جاتے ہیں، جن میں زیادہ تعداد افریقی صحرائی علاقوں کے بچوں کی ہے۔<ref>{{حوالہ کتاب | نام = ملیریا کی دنیا میں حقیقت| مصنف =سنو آر ویو | صفحہ = | صفحات = | باب = | ناشر =نیچر میگزین| جلد = | مقام اشاعت = | تاریخ اشاعت = | سال اشاعت =2005ء }}</ref> دنیا بھر میں ملیریا کی وجہ سے ہلاک ہونے والے 90 فیصد افراد کا تعلق افریقی ممالک سے ہوتا ہے۔
[[File:Red blood cells infected with malaria.jpg|thumb|انسانی خون کے سرح ذرات کی ایک تصویر جس میں درمیان میں ایک سرخ خلیئہ میں ملیرا کے جراثیم (Plasmodium) پرورش پا رہے ہیں۔ اس آر بی سی کی شکل بگڑ چکی ہے۔]]
 
ملیریا کے پھیلاؤ کی وجوہات کو عام طور پر [[غربت]] سے جوڑا جاتا ہے اور یہ بیماری متاثر ہونے والی [[آبادی]] میں بلاشبہ غربت کی شرح میں اضافے کا باعث بھی ہے اور ترقی پزیر ممالک کی معیشت کی نمو میں بڑی رکاوٹ سمجھی جاتی ہے۔<ref>{{حوالہ جال| مصنف = | ربط =http://ftp.iza.org/dp2997.pdf|format=PDF | تاریخ اشاعت = | عنوان = ملیریا: بیماری کے اثرات اور آمد میں دراز مدتی فرق| ترجمہ عنوان = | ناشر =مزدوروں کے بارے میں مشاہدے کا ادارہ | زبان = }}</ref>