"مسیحیت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 22:
}}
 
'''مسیحیت''' ایک [[تثلیث]] کا عقیدہ رکھنے والا مذہب، جو [[یسوع مسیح|یسوع]] کو [[مسیح]]، [[ابن اللہ|خدا کا بیٹا]] اور خدا کا ایک اقنوم مانتا ہے۔ اور اسے بھی عین اسی طرح خدا مانتا ہے، جیسے خدا اور [[روح القدس (مسیحیت)|روح القدس]] کو۔ جنہیں بالترتیب [[خدا باپ|باپ]]، بیٹا اور روح القدس کا نام دیا جاتا ہے، بعض فرقے مسیح کو صرف ایک نبی مانتے ہیں۔ اپنے پیروکاروں کی تعداد کی اعتبار سے مسیحیت دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہے۔<ref name = "دس">[https://www.infoplease.com/top-ten-organized-religions-world مذاہب بلحاظ آبادی: مسیحیت پہلے نمبر پر] Top Ten Organized Religions of the World اخذ کردہ بتاریخ 12 جولائی 2017ء</ref> 1972ء میں [[رومن کاتھولک|رومی کاتھولک]]، [[مشرقی راسخ الاعتقاد]] اور پروٹسٹنٹ گروہوں کی تعداد 98,53,63,400 تھی۔ اس کا مطلب ہے کہ زمین میں بسنے والے تقریباً ہر تین افراد میں سے کسی نہ کسی کا تعلق مسیحیت سے ہے۔ ظاہری بات ہے کہ اتنے زیادہ لوگوں پر مشتمل مذہب میں عقائد و وظائف کی وسیع تعداد ہوگی۔ عمومی لحاظ سے مسیحیوں میں [[یسوع ناصری]] کی انفرادیت کے بارے میں عقیدہ مشترک ہے کہ انہوں نے اپنی صلیبی موت کے ذریعہ انسانیت کا [[عقیدہ کفارہ|کفارہ]] ادا کیا اور اپنی موت کے تیسرے دن ہی قبر سے [[قیامت مسیح|جی اٹھے]]۔ [[مسیحی|مسیحی لوگ]] مذہب میں داخلے کے لیے [[بپتسمہ]] پر عقیدہ رکھتے ہیں۔ ان کا نظریہ ہے کہ ایمان لانے والے کے پاس ایک زندگی ہے جس میں اُسے [[حیات بعد الموت]] کے لیے اپنی تقدیر کے متعلق فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔ اس تقدیر میں عموماً جنت کی ابدی رحمت یا جہنم کا دائمی عذاب شامل ہے۔
 
مسیحیت میں کئی فرقے ہیں، جن میں دو بڑے فرقے ہیں کاتھولک اور پروٹسٹنٹ۔<ref>مذاہب عالم میں خداکا تصّور، مصنّف: ڈاکٹر ذاکر نائیک، صفحہ :53</ref>